Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمر شریف کی حالت اب کیسی ہے ؟ معروف کامیڈین کے بیٹے نے تازہ صورتحال بتا دی

Now Reading:

عمر شریف کی حالت اب کیسی ہے ؟ معروف کامیڈین کے بیٹے نے تازہ صورتحال بتا دی
عمر شریف

 پاکستان کے لیجنڈ کامیڈین و اداکار عمر شریف کے بیٹے نے والد کی طبیعت  کے  حوالے سے آگاہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق کامیڈین و سینئر اداکار عمر شریف کے بیٹے جواد عمر نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے والد کی طبیعت کے بارے میں کہا کہ ڈاکٹروں نے والد کی طبیعت کو سنبھال رکھا ہے۔

عمر شریف کے بیٹے نے مزید بتایا ہے کہ اب ان کے والد کی طبیعت میں بہتری آرہی ہے اور اس ہی وجہ سے انہیں سی سی یو سے پرائیویٹ وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ جواد عمر نے مزید بتایا کہ ایئرایمبولینس آنے میں مزید ایک سے دو دن لگ سکتے ہیں۔

Advertisement

 ایئر ایمبولینس آتے ہی والد کو علاج کے لیے امریکہ روانہ کردیا جائے گا۔

دوسری جانب اداکار عمر شریف کے ساتھ فیملی کا کوئی فرد ایئر ایمبولینس میں سفر نہیں کر سکے گا۔

 کینیڈین ایئر ایمبولینس کمپنی کی جانب سے کی گئی ای میل کے مطابق ایئر ایمبولینس کو واشنگٹن تک پہنچنے کیلئے 2 مقامات پر اسٹاپ کرنا ہوگا۔

اس حوالے سے ایئر ایمبولینس کمپنی کا کہنا ہے کہ اسٹاپ اوور کے ایئرپورٹس پر لینڈنگ کیلئے تمام مسافروں کا ویزا ہونا ضروری ہیں جبکہ مریض کو اس ویزا سے استثنیٰ حاصل ہے۔

کینیڈین ایئر ایمبولینس کمپنی کا  کہنا ہے کہ مریض کےساتھ سفر کرنے والوں کے لیے یورپ اور کینیڈا کے ویزے ہونے چاہئیں۔

Advertisement

دوسری جانب سندھ حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وقت کم ہے، ویزے فوری طور پر حاصل نہیں کیئے جا سکتے، لہٰذا عمر شریف کے خاندان کے چاروں افراد اپنے طور پر کمرشل پرواز سے امریکا جائیں گے۔

تاہم ذرائع سندھ گورنمنٹ کا مزید کہنا ہے کہ ایئر ایمبولینس آنے کے لیے دیئے گئے 5 میں سے 3 دن رہ گئے ہیں۔

واضح رہے کہ اداکار عمر شریف کی امریکہ میں علاج کروانے کی تیاریاں آخری مراحل تک پہنچ گئی ہیں۔
Advertisement

 لیجنڈ اداکار عمر شریف کے بیٹے جواد عمر  نے بتایا تھا کہ سندھ حکومت نے ائیر ایمبولینس کی رقم ادا کر دی ہے۔

جواد عمر نے کہا تھا کہ ائیر ایمبولینس پاکستان روانگی سے قبل تمام تر تفصیلات سے آگاہ کریں گی۔

تاہم ائیر ایمبولینس آنے کے بعد اس میں موجود ڈاکٹرز کی ٹیم عمر شریف کا طبی معائنہ کریں گی۔

جواد عمر نے کہا تھا کہ طبی معائنے کے بعد عمر شریف کو علاج کے لیے امریکہ منتقل کیا جائے گا۔

اس سے قبل عمر شریف کےعلاج کیلئے بیرون ملک جانے کے معاملے پر محکمہ صحت سندھ نے ایئر ایمبولینس سے متعلق وفاقی وزارت خزانہ کو خط تحریر کیا تھا، جس میں ایک لاکھ 69 ہزار 800 امریکی ڈالر فارن ایکسچینج بجٹ جاری کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔

سندھ حکومت کا اس حوالے کہنا تھا کہ عمر شریف کے اہل خانہ کے کہنے پر متعلقہ ائیر ایمبولینس کیلئے تمام اخراجات صوبائی حکومت برداشت کرے گی۔ متعلقہ ائیر ایمولینس کا دفتر پاکستان میں نہ ہونے کے باعث صوبائی حکومت نے وفاق سے درخواست کی ہے ، وفاقی وزارت خزانہ اس سلسلے میں ایک لاکھ 69 ہزار 800 امریکی ڈالر فارن ایکسچینج بجٹ جاری کرے

Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر