
پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائینز (پی آئی اے) کے سابق ایم ڈی شاہنواز رحمان کو ایف آئی اے کی جانب سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شاہنواز رحمان کو پی آئی اے کے ان فلائٹ انٹرٹینمنٹ منصوبے میں مبینہ کرپشن میں گرفتار کیا گیا ہے۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ شاہنواز رحمان کو 9کروڑ 90 لاکھ روپے کی مبینہ کرپشن پر گرفتار کیا گیا ہے، ایف آئی اے کے رپوریٹ کرائم سرکل نے سپریم کورٹ کی ہدایت پر پی آئی اے کی دس سالہ خصوصی آڈٹ پر گرفتار کیا ہے۔
واضح رہے کہ سابق ایم ڈی پی آئی اے شاہنواز رحمان کو ڈیفنس رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ کرائے پر آئی پیڈزخریداری اور جہاز کی نشستیں تبدیل کرنے کے منصوبے کی مجموعی مالیت 5 ارب روپے تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News