Advertisement
Advertisement
Advertisement

ججز اور بیوروکریٹس کو پلاٹوں کی الاٹمنٹس سے متعلق کیسز کا تحریری حکم نامہ جاری

Now Reading:

ججز اور بیوروکریٹس کو پلاٹوں کی الاٹمنٹس سے متعلق کیسز کا تحریری حکم نامہ جاری

 اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس محسن اختر نے تحریری حکم نامہ جاری کیا  کہ امید ہے ایکوائر لینڈ سے متعلق حکومت آئندہ سماعت سے قبل مفاد عامہ میں پالیسی مرتب کرے گی ۔

تفصیلات کے مطابق حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہا گیا کہ  ایف 14 اور ایف 15 کی قرعہ اندازی سے متعلق مفاد عامہ کے سوال پر اٹارنی جنرل معاونت کریں، ایف 14 اور ایف 15 کی قرعہ اندازی کے ذریعے الاٹمنٹ آئندہ سماعت تک معطل رہے گی ۔

 حکم نامے کے مطابق  جن متاثرین کی زمینیں ایکوائر کی گئیں ان کی حد تک حکم امتناع کا عمل درآمد نہیں ہو گا، اتھارٹی کے ڈی سی نے عدالت کو بتایا کہ کچھ متاثرین تعاون نہیں کر رہے اس لیے معاوضہ ادائیگی میں دیر ہے۔

 حکم نامے میں کہا گیا کہ اتھارٹی قانون کے مطابق کارروائی آگے بڑھائے اگر متاثرین تعاون نہیں کرتے تو اتھارٹی عدالت میں درخواست دے۔

عدالت میں کہا گیا کہ اتھارٹی آئندہ سماعت پر تمام پٹشنز پر اپنے تفصیلی جواب جمع کروائیں۔

Advertisement

حکم نامے میں کہا گیا کہ وفاقی وزیر اسد عمر کی سربراہی میں بنائی گئی کمیٹی 20 اگست کے اس عدالت کے آرڈر میں کی گئی نشاندہی مدنظر رکھے، عدالت پر ظاہر ہوا ہے کہ اتھارٹی کی ایکوائر لینڈ کو تقسیم کرنے کی پالیسی مفاد عامہ کے مطابق نہیں  ہے۔

حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہا گیا کہ  20 اگست کے آرڈر کے مطابق کرپشن ،مس کنڈکٹ پر نکالے ججزکو بھی پلاٹ الاٹ کر دئیے گئے ہیں۔

حکم نامے کے مطابق عدالت کو بتایا گیا تیس ہزار سے زائد لوگ پلاٹوں کی الاٹمنٹ کے لیے کافی عرصے سے انتظار میں ہیں، لیکن ایف 14 اور ایف 15 کی جگہ ریاستی زمین تقسیم کرتے ہوئے ان کو نظر انداز کر دیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نظام عدل میں اے آئی کا استعمال ہونا چاہیے، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی
توشہ خانہ ٹو کیس سے متعلق اہم خبر آگئی
اسلام آباد ہائیکورٹ میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں اہم پیش رفت
ملک ریاض سمیت 10 مفرور ملزمان کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری
اسلام آباد ہائیکورٹ میں نئے عدالتی سال کا آغاز، چیف جسٹس نے فل کورٹ میٹنگ طلب کرلی
اسلام آباد ہائیکورٹ؛ جسٹس بابر ستار اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق کے سنگل بینچز ختم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر