Advertisement
Advertisement
Advertisement

ڈیجیٹل پاکستان ویژن نے ملک میں ڈیجیٹلائزیشن کے عمل کو تیز کردیا ہے، وفاقی وزیر آئی ٹی

Now Reading:

ڈیجیٹل پاکستان ویژن نے ملک میں ڈیجیٹلائزیشن کے عمل کو تیز کردیا ہے، وفاقی وزیر آئی ٹی
امین الحق

امین الحق

وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل پاکستان ویژن نے ملک میں ڈیجیٹلائزیشن کے عمل کو تیز کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے اقوام متحدہ میں ڈیجیٹل تعاون تنظیم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہری و دیہی ڈیجیٹل تفریق کے خاتمے اور نوجوانوں وخواتین کو بااختیار بنانے کی پالیسیوں پر عمل پیرا ہیں۔

امین الحق نے کہا ہے کہ حکومتی پالیسیوں، اصلاحات اور ڈیجیٹل پاکستان ویژن نے ملک میں ڈیجیٹلائزیشن کے عمل کو تیز تر کردیا ہے، اقتصادی فورم، انٹرنیشنل لیبر تنظیم سمیت عالمی اداروں کی ریٹنگ میں پاکستان کی کئی درجے میں ترقی ہوئی ہے، انھوں نے یہ بات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے ذیلی سیشن کے تحت عالمی ڈیجیٹل تعاون تنظیم کے اہم اجلاس سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں پاکستان سمیت تنظیم کے 7 بانی ممالک سعودی عرب، عمان، بحرین، کویت، نائجیریا اور اردن کے وزراء شریک تھے جبکہ اس موقعے پر اقوام متحدہ کی اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل برائے پالیسی تعاون و بین الایجنسی امورماریہ فرانسیسکا نے بھی خطاب کیا۔

وفاقی وزیر آئی ٹی کا کہنا تھا کہ براہ رست سرمایہ کاری میں اضافہ، سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارکس اور انکیوبیشن سینٹرز قائم کررہے ہیں، فری لانسرزواسٹارٹ اپس کی صورت میں ہنرمند نوجوان مرد و خواتین کا روزگاراصلاحات کا نتیجہ ہیں۔

Advertisement

امین الحق کا کہنا تھا کہ عالمی بینک پاکستان نے ’’ایز آف ڈوئنگ بزنس‘‘ کے اعتبار سے پاکستان کی رینکنگ میں بھی اضافہ کردیا ہے، تنظیم کی بدولت قلیل عرصے میں ممبر ممالک کو باہمی تجربات سے استفادہ حاصل ہورہا ہے۔

وفاقی وزیر نے اجلاس کے شرکاء کو آگاہ کیا کہ پاکستان کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں موبائل رابطوں اور ہائی اسپیڈ انٹرنیٹ فراہمی کے ساتھ آپٹیکل فائبر کیبل یونین کونسل سطح تک بچھانے کے مختلف منصوبوں پر 31 ارب روپے سسے زائد خرچ کیے جارہے ہیں جبکہ رواں سال مزید 30 منصوبوں کا آغاز کیا جائے گا جبکہ فری لانسرز کے مسائل کے حل اور آئی ٹی کمپنیوں کو بے پناہ مراعات کے نتیجے میں گذشتہ مالی سال میں آئی ٹی ایکسپورٹ میں 47 فیصد سے زائد ریکارڈ اضافہ ہوا، اسی طرح ملک کی تمام جامعات کے ذریعے آئی ٹی ہنرمندوں کی تربیت اور ڈی جی اسکلز پروگرام میں لاکھوں نوجوانوں کو تربیت کے مواقع فراہم کیے جارہے ہیں۔

سید امین الحق کا کہنا تھا کہ ٹیلی کام شعبے کو انڈسٹری کا درجہ دینے، ٹیکس میں بتدریج کمی نے جہاں موبائل کمپنیوں کے منافع میں اضافہ کیا وہیں موبائل و براڈ بینڈ صارفین کی تعداد میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان کی ڈیجیٹل پالیسیوں اصلاحات اور ڈیجیٹل ایکو سسٹم کے مثبت نتائج نے عالمی درجہ بندی میں پاکستان کی پوزیشن کو بہتر اورایشیاء میں تیز ترین معاشی ترقی کا حامل ملک بنادیا ہے۔

وفاقی وزیر آئی ٹی نے اس موقعے پر ڈیجیٹل تعاون تنظیم کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ تنظیم کی بدولت قلیل عرصے میں نہ صرف ممبر ممالک کو باہمی تجربات سے استفادہ حاصل ہورہا ہے بلکہ عالمی سطح پر بھی اس اشتراک عمل کو پذیرائی مل رہی ہے انھوں نے ممبر ممالک کے وزراء اور اقوام متحدہ کی نمائندہ کو پاکستان آنے کی دعوت دیتے ہوئے بحیثیت بانی رکن تنظیم میں اپنے فعال کردار کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
خضدار؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک، درجنوں زخمی
طوفان شکتی کی شدت میں مزید اضافہ، کراچی سے 390 کلومیٹر دور، سمندر میں طغیانی کا امکان
ن لیگ، پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے میں تاحال ناکام
پی آئی اے نے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا
پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیرِ اعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر