
پیپلزپارٹی کی سینئر رہنما ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ گردشی قرضوں میں اضافہ حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گردشی قرضوں میں اضافے پر پیپلزپارٹی کی سینئر رہنما ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومت نے خود گردشی قرضوں میں ہوشربا اضافے کا انکشاف کیا ہے۔
پیپلزپارٹی کی سینئر رہنما کا کہنا تھا کہ 2018 تک گردشی قرضہ 1148 ارب روپے تھا، مالی سال 2020-21 میں گردشی قرضے 2 ہزار 2 سو 80 ارب روپے ہوگئے ہیں۔
نفیسہ شاہ نے کہا کہ ایک طرف بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیا جا رہا دوسری طرف گردشی قرضوں میں کمی کے بجائے اضافہ ہو رہا ہے۔
پیپلزپارٹی کی سینئر رہنما کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف حکومت نے بجلی کے بنیادی نرخ 4 روپے سے زائد اضافہ کیا ہے، گردشی قرضوں میں اضافہ حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے ہوا ہے۔
نفیسہ شاہ نے کہا کہ معاون خصوصی کا استعفی حکومت کے خلاف ایک چارج شیٹ ہے۔
پیپلزپارٹی کی سینئر رہنما ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے مزید کہا کہ اس حکومت نے دسمبر 2020 تک گردشی قرضہ ختم کرنے کا اعلان کیا تھا، گردشی قرضوں میں کمی کے دعویداروں نے اضافے کے نئے ریکارڈ قائم کر دئے ہیں
واضح رہے اس سے قبل پیپلزپارٹی کی سینئر رہنما ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے قیام کا فیصلہ مسترد کردیا تھا۔
ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا تھا کہ پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا فیصلہ آزادی صحافت پر براہ راست حملے کے مترادف ہے۔
انہوں نے کہا تھا کہ میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی آزادی صحافت پر قدغن اور صحافیوں کی آواز دبانے کی سازش ہے، میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے قیام سے متعلق فیصلے سے حکومت کے مذموم مقاصد کھل کر سامنے آگئے ہیں۔
نفیسہ شاہ نے کہا تھا کہ سائبر کرائم کے تحت کارروایوں کے بعد اب میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی حکومت کا اگلا حدف ہے، تحریک انصاف کا دور میڈیا اور صحافیوں کے حقوق اور سنسرشپ کا بدترین دور کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔
پیپلزپارٹی کی سینئر رہنما ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے مزید کہا تھا کہ حکومت کے آزادی صحافت پر مسلسل حملوں اور سنسرشپ سے دنیا بھر میں جگ ہنسائی ہو رہی ہے، اس اتھارٹی کے قیام کی ہر فورم پر بھرپور مخالفت کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News