Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹیکنالوجی کا دور ہے مسائل کا حل ٹیکنالوجی میں ہی تلاش کرنا پڑے گا، شبلی فراز

Now Reading:

ٹیکنالوجی کا دور ہے مسائل کا حل ٹیکنالوجی میں ہی تلاش کرنا پڑے گا، شبلی فراز
شبلی فراز

اسلام آباد پولیس کا سینیٹر شبلی فراز کے گھر چھاپہ

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا ہے کہ ٹیکنالوجی کا دور ہے مسائل کا حل ٹیکنالوجی میں ہی تلاش کرنا پڑے گا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہالیکشن کمیشن کو ای وی ایم کا جو نمونہ پیش کیا وہ اک تصور ہے۔

شبلی فراز نے کہا کہ ہم نے ایک راستہ اور حل پیش کیا ہے، الیکشن کمیشن جو چاہتا ہے وہ راستہ اختیار کرے۔

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا کہنا تھا کہ ہم نے یہ مشین الیکشن کمیشن کے بتائے ہوئے طریقہ کار کو مدنظر رکھ کر بنائی ہے، اپوزیشن اگر غیرمتنازعہ الیکشن چاہتی ہے تو ہم سے بات چیت کرے، ہم قائل کریں گے۔

 شبلی فراز کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں نہ مانوں کی پالیسی سے عوام میں اچھا تاثر نہیں جاتا، سمندرپار پاکستانیوں کو ان کا حق دینے کے لئے اپوزیشن ہمارے ساتھ بیٹھے، یہ جمہوری فرض ہے۔

Advertisement

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں اس ملک کو آگے لے جانا ہے اور آئندہ انتخابات کو شفاف بنانا چاہتے ہیں جبکہ ہم چاہتے ہیں آئندہ انتخابات ایسے ہوں کہ ہارنے والا ہار اور جیتنے والا جیت قبول کرے۔

واضح رہے اس سے قبل  اسلام آباد میں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فرازنے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاتھا کہ ہر یونین کونسل کے ممبران سے مسائل پوچھے ، ہم نے پورے ڈسٹرک کوہاٹ کا سروے کیا،،عموماً پانی کا مسئلہ کر جگہ پر پایا گیا، سڑکیں بنانا اورپانی کا مسئلہ یہ گورننگ باڈی کے لوگ دیکھتے ہیں۔

شبلی فراز نے کہا تھاکہ ای وی ایم کی پائیداری سب سے اہم ہے ، ہماری حکومت کوشش رہی ہے کہ گورننگ باڈی کو سپورٹ کریں۔

انہوں نے کہا تھا کہ ان الیکشن میں ہر قسم کے لڑائی جھگڑے ہوئے، ہارنے کے بعد کہا جاتا ہے کہ دھاندلی ہوئی ہے، جب میں وزیر بنا یہ میرا ای وی ایم پہلا پروجیکٹ تھا،ای وی ایم مکمل طور پر شفاف الیکشن کروائے گا ،کچھ لوگ ایسے ہیں جو یہ چاہتے ہیں کہ الیکشن ای وی ایم کے ذریعے ہو۔

وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی نے کہا تھا کہ باہر رہنے والوں کو بھی آئی ووٹنگ کے ذریعے ووٹنگ کا موقع مل سکے گا۔

شبلی فراز کا مزید کہنا تھا کہ اگلے  دو سالوں میں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے سیکٹر میں مزید لوگوں کونو کریوں کے موقع ملیں گے ، ہم اپنے علاقے کی ضروریات کو بہتر بنانے کے لیے بھی کام کرے گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر