قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و مایہ ناز آل راونڈر شاہد آفریدی نے نیوزی لینڈ کے اچانک دورہ پاکستان منسوخی پر شدید مایوسی کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و مایہ ناز آل راونڈر شاہد آفریدی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ تمام یقین دہانیوں کے باوجود سیکیورٹی رسک پر ٹور کو منسوخ کر دیا گیا۔
On a HOAX threat you have called-off the tour despite all assurances!! @BLACKCAPS do you understand the IMPACT of your decision?
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) September 17, 2021
اپنے پیغام میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے نیوزی لینڈ ٹیم کو ٹیگ کرتے ہوئے مزید کہا کہ کیا آپ کو اندازہ ہے کہ اس فیصلے کے پاکستان پر کیا اثرات ہوں گے؟
دوسری جانب پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین ہونے والی سیریز منسوخ ہونے پر دوسرے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھی رد عمل دیا ہے۔
Extremely disappointed on the abrupt postponement of the series, which could have brought the smiles back for millions of Pakistan Cricket Fans. I’ve full trust in the capabilities and credibility of our security agencies. They are our pride and always will be! Pakistan Zindabad!
— Babar Azam (@babarazam258) September 17, 2021
بابر اعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ سیریز کے اچانک ملتوی ہونے پر انتہائی مایوسی ہوئی ، جو پاکستان کرکٹ کے لاکھوں شائقین کے لیے مسکراہٹیں واپس لا سکتی تھی۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ مجھے اپنی سکیورٹی ایجنسیوں کی صلاحیتوں اور ساکھ پر پورا بھروسہ ہے۔ وہ ہمارا فخر ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔پاکستان زندہ باد!
علاوہ ازیں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹ پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈنے پاک نیوزی لینڈ سیریز منسوخ ہونے کے معاملے کو آئی سی سی میں اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
Crazy day it has been! Feel so sorry for the fans and our players. Walking out of the tour by taking a unilateral approach on a security threat is very frustrating. Especially when it’s not shared!! Which world is NZ living in??NZ will hear us at ICC.
Advertisement— Ramiz Raja (@iramizraja) September 17, 2021
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا مزید کہنا تھا کہ وجہ شئیر کیے بغیر دورہ منسوخ کرنا مایوس کن ہے ، نیوزی لینڈ کس دنیا میں ہے، نیوزی لینڈ کرکٹ ہمیں اب آئی سی سی میں سنے گی۔
واضح رہے کہ آج نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے پی سی بی کو آگاہ کیا تھا کہ انہیں سیکیورٹی کے حوالے سے الرٹ کیا گیا ہے اس لیے یکطرفہ طور پر سیریز ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ اور حکومت پاکستان نے مہمان ٹیم کی سیکیورٹی کے لیے فول پروف انتظامات کررکھے تھے جس پر نیوزی لینڈ ٹیم کے آفیشلز نے اطمینان کا اظہار کیا تھا۔
اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے ذاتی طور پر نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن سے رابطہ کرکے انہیں بتایا تھا کہ ہماری سیکیورٹی انٹیلیجنس دنیا کی ایک بہترین ایجنسی ہے اور مہمان ٹیم کو کوئی سیکیورٹی تھریٹ نہیں ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
