Advertisement
Advertisement
Advertisement

فلم ’لگان‘ کی معاون اداکارہ کی عامر خان سے مالی مدد کی اپیل

Now Reading:

فلم ’لگان‘ کی معاون اداکارہ کی عامر خان سے مالی مدد کی اپیل

بالی وڈ کی بلاک بسٹر فلم ’لگان‘ کی اداکارہ پروینہ نے اداکار عامر خان سے مدد مانگ لی ہے۔

غیر ملکیخبر رساں ادارے کے مطابق ’لگان‘ کی اداکارہ پروینہ نے کہا ہے کہ میری فیملی نے ہمیشہ میری مدد کی، کچھ دوست میری بہت دیکھ بھال کرتے ہیں، طبیعت کی خرابی کے باعث مالی مشکلات سے دو چار ہوں۔

اداکارہ پروینہ نے کہا کہ کاسٹنگ ڈائریکٹر کے طور پر کام کرنا چاہتی ہوں۔

اس کے علاوہ جب اداکارہ سے پوچھا گیا کہ وہ فلم ’لگان‘ میں اپنے کو-اسٹار عامر خان سے کیا کہنا پسند کریں گی تو پروینہ نے کہا کہ مجھے کام کی ضرورت ہے اور میں درخواست کرتی ہوں کہ مجھے کام دیا جائے۔

اداکارہ نے بتایا کہ عامر خان میری صحت کی خرابی کے بارے میں نہیں جانتے، اگر انہیں اس کا علم ہوتا تو وہ میری مدد کو ضرور آتے۔

Advertisement

 عامر خان کو صرف اتنا کہنا چاہتی ہوں کہ وہ مجھے اپنے دفتر میں کام دے دیں۔

پروینہ نے کہا کہ 2012ء سے جوڑوں کے درد میں مبتلا ہوں جس کی وجہ سے کسی فلم میں اداکاری نہیں کرسکتی۔

انہوں نے بتایا کہ کچھ عرصے قبل صحت بہتر ہونے پر میں نے کاسٹنگ ڈائریکٹر کے طور پر کام کرنا شروع کردیا تھا۔

اداکارہ نے کہا کہ اسی کام کو جاری رکھنا چاہتی ہوں، لیکن اس کے لیے یہ بھی ضروری ہے کہ میں خود کو سنبھالنے کے قابل ہو جاؤں۔

اداکارہ پروینہ کو گزشتہ سال برین اسٹروک (دماغ کا فالج) ہوا تھا۔

تاہم اداکارہ اب تک مکمل صحت یاب نہیں ہوئیں مگر کاسٹنگ ڈائریکٹر کے طور پر کام کرنے کی خواہش مند ہیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ گزشتہ سال اداکار اکشے کمار اور سونو سود نے ان کی مالی مدد کی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر