
پاکستان تھروبال فیڈریشن کے زیراہتمام تھروبال کوچنگ اینڈ اورینٹیشن کورس آئندہ ماہ 8 اکتوبر سے منی سپورٹس کمپلیکس ناظم آباد کراچی میں شروع ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تھروبال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں نے بتایا کہ کورس میں 50 کے قریب سیٹیں رکھی گئی ہیں اور کورس میں شرکت کی خواہش رکھنے والے افراد اپنی اپنی رجسٹریشن 5 اکتوبر سے قبل کروا سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کورس کا مقصد شرکاء کو کورس کے نئے قوانین کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا ہے اور کورس تین روز تک جاری رہے گا۔
پاکستان تھروبال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں کا مزید کہنا تھا کہ کورس کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے شرکاء میں اسناد بھی تقسیم کی جائیں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News