 
                                                      
ملک کے بیشتر شہروں میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا۔
محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ آج اسلام آباد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب %67 تک رہنے کا امکان ہے، جبکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔
محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ جنوب مشرقی سندھ ، شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ پنجاب کے بیشتر اضلاع یعنی خطہ ٔپوٹھوہار، گو جر ا نو الہ، لا ہور، سیا لکوٹ اورنا رووال میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا اس کے علاوہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ سندھ کے بیشتر اضلاع جیسے تھر پارکر، نگر پارکر، عمر کوٹ، مٹھی ، بدین اور گرد و نواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہے گا اور گلگت بلتستان میں موسم خشک رہے گا جبکہ کشمیر کے چند مقامات پرتیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کی توقع ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 