Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹراپیکل سمندری طوفان، محکمہ موسمیات نے تیسرا الرٹ جاری کردیا

Now Reading:

ٹراپیکل سمندری طوفان، محکمہ موسمیات نے تیسرا الرٹ جاری کردیا

شمال مشرقی بحیرہ عرب میں ٹراپیکل سمندری طوفان کے باعث محکمہ موسمیات نے تیسرا الرٹ جاری کردیا۔

تفصیلا ت کے مطابق شمال مشرقی بحیرہ عرب میں ممکنہ سمندری طوفان شاہین کے پیش نظر شہر قائد میں تیز ہوائوں کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، ممکنہ طوفانی بارشوں کے پیش نظر محکمہ موسمیات  کی جانب سے ضلعی انظامیہ سمیت مختلف اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں آج رات سے موسلادھار اور طوفانی بارش کا امکان ہے ، ناگن چورنگی پر انتظامیہ کی جانب سے کشتیوں اور دیگر مشینری کے ساتھ عملے کو طعینات کردیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ   حیدرآباد، ٹھٹھہ، بدین میں 2 اکتوبر تک وسیع پیمانے پر بارشوں کا امکان ہے جبکہ میرپور خاص، تھر پارکر، عمرکورٹ، سانگھڑ سمیت دیگر اضلاع میں بھی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات  کا یہ بھی کہنا ہے کہ تیز بارشیں کراچی میں اربن فلڈنگ کا باعث بن سکتی ہیں، بدین، ٹھٹھہ، حیدرآباد، دادو میں بھی اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے۔ آندھی کے باعث کمزور عمارتوں کو نقصان کا خطرہ رہے گا۔

Advertisement

محکمہ موسمیات کا  مزید کہنا ہے کہ پچھلے 12 گھنٹے کے دوران ڈپریشن کی رفتار 20 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے، سسٹم شدت اختیار کرکے 12 سے 18 گھنٹوں میں سائیکلونک اسٹارم بن سکتا ہے۔

علاوہ ازیں بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بھی 3 اکتوبر تک بارشیں متوقع ہیں جبکہ لسبیلہ، سومیانی، اورماڑا، پسنی، گوادر، تربیت اور جیوانی میں بھی اربن فلڈنگ کا خطرہ بتایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ   ہوا کا کم دباؤ ڈپریشن بن چکا ہے، آج رات تک ڈیپ ڈپریشن بن جائے گا ، کل صبح سمندری طوفان بننے کے قوی امکانات ہیں، شہر میں آج دوپہر سے تیز بارش کے امکانات ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں 30 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے،بارش کے دوران آندھی چلنے کے بھی امکانات ہیں ، اس دوران ہوا کی رفتار 75 تا 80 کلو میٹر فی گھنٹہ ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ  سمندرمیں طغیانی رہے گی اور معمول سے اونچی لہریں بلند ہونے کے امکانات ہیں ، 2007 میں سمندری طوفان بنا تھا ، صورتحال ویسی ہی معلوم ہورہی ہے

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر