Advertisement
Advertisement
Advertisement

تھر کول ملکی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کی عملی تصویر ہے، وزیر توانائی سندھ

Now Reading:

تھر کول ملکی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کی عملی تصویر ہے، وزیر توانائی سندھ
امتیاز شیخ

وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے کہا ہے کہ تھر کول ملکی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کی عملی تصویر ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ سے سینیٹر کرشنا کماری اور وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی ویرجی کولہی کی ملاقات ہوئی جس میں تھر کول پاور پراجیکٹ کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر تھر کول پاور پراجیکٹ کے باعث متاثر ہونے والے تھر کے ایک گاؤں باؤ جو تھڑ کے 185 مکینوں کو دوسرے مقام پر منتقل کرنے کے لئے اتفاق کیا گیا کہ سندھ حکومت متاثرہ گاؤں کے تمام 185 گھروں کو دوسری جگہ منتقل کرنے کے لئے زمین مہیا کرے گی۔

ملاقات میں وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے کہا کہ کول پاور پراجیکٹ پر کام کرنے والی کمپنی فی گھرانہ 5 لاکھ روپے امدادی رقم ادا کرے گی تاکہ منتقل ہونے والے گاؤں کے تمام گھرانوں کو سہولت مہیا کی جاسکے۔

امتیاز شیخ نے کہا کہ تھر کول ملکی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کی عملی تصویر ہے جبکہ تھر کول پاور پرجیکٹ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے خوابوں کی بھی تعبیر ہے۔

Advertisement

وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے مزید کہا کہ پاور پروجیکٹ پر کام کرنے والی کمپنی فی گھرانہ 5لاکھ روپے امدادی رقم ادا کرے گی تاکہ منتقل ہونے والے گاٶں کے تمام گھرانوں کو سہولیات مہیا کی جاسکے۔

واضح رہے گزشتہ روز وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے کراچی سے جاری بیان میں امتیاز شیخ نے کہا تھا کہ حکومت نے عوام پر ایک بار پھر پیٹرول بم گرادیا ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ملکی تاریخ کی بلندترین سطح پر پہنچ چکیں۔

امتیاز شیخ کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے پیٹرول پر 5 روپے بڑھاکر ثابت کردیا کہ حکومت عوام دشمن ہے۔

وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ کا مزید کہنا تھا کہ مہنگائی اور بےروزگاری نے عوام کو پہلے ہی بدحال کیا ہوا ہے، پیٹرول مصنوعات کی قیمتیں بڑھا کر مہنگائی مزید بڑھا دی جاتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
ٹی ایل پی کے سابق ٹکٹ ہولڈرز کا پُر تشدد سیاست سے لاتعلقی کا اعلان
پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی سیاست میں مضبوط پوزیشن میں ہے، بلاول بھٹو
پاکستان کی خودمختاری کا بھرپور دفاع کیا جائے گا، ترجمان وزیر خارجہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر