پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر پی پی پی مذمت کرتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما شازیہ مری نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 40 فیصد گھرانے اچھا کھانا نہیں کھاسکتے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےسے مہنگائی ہوگی ،عمران خان ظالم وزیراعظم ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی پی ڈی ایم اے کو مسترد کرتی ہے، صدر مملکت کے پارلیمنٹ سے خطاب میں پریس گیلری کی بندش افسوسناک ہے دور آمریت میں پارلیمنٹ کی پریس گیلری کو کبھی بند نہیں کیا گیا۔
شازیہ مری کا کہنا تھا کہ صدر مملکت کے پارلیمنٹ سے خطاب کے موقع پر پارلیمانی رپورٹرز کے ساتھ افسوسناک رویہ اپنایا گیا ،حکومت نے صدر مملکت کے پارلیمنٹ سے خطاب میں میڈیا بلیک آؤٹ کرایا ۔
شازیہ مری کا کہنا تھا کہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر بتائیں پریس گیلری کس کے حکم پر بند کی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ میڈیا پر قدہن لگائی جارہی ہے ،قومی اسمبلی میں پریس گیلری کو بند کیا گیا پیپلز پارٹی اس کی مذمت کرتی ہے، ڈکٹیٹر شپ میں بھی پریس گیلری بند نہیں ہوئی ۔
پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما کا کہنا تھا کہ اسپیکر چاہتے تھے کہ اپوزیشن کے احتجاج کو میڈیا نہ دکھائے ،میڈیا کوریج کو روک کر مکمل بلیک آؤٹ کیا گیا۔
شازیہ مری کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے، وفاقی وزیر نے کس حیت سے الیکشن کمیشن کو جلانے اور پیسے پکڑنے کی بات کی ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما شازیہ مری کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے پاس نوٹس اور کارروائی کرنے کا اختیار ہے، اس ملک کے اداروں کو کام کرنے دیں ۔
اس موقع پر شازیہ مری کا کہنا تھا کہ عمر شریف بیمار ہیں، ملک کے وزیراعظم سے عمر شریف نے علاج کی اپیل کی، وزیراعلیٰ سندھ نے عمر شریف کے علاج کا نوٹس لیا اور علاج کے لیے خرچہ دیا عمر شریف قوم کا اثاثہ ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News