Advertisement
Advertisement
Advertisement

میں نے پاکستان میں کام کر کے ہمیشہ خوشی محسوس کی ہے، آسٹریلین کمنٹیٹر مائیک ہیزمین

Now Reading:

میں نے پاکستان میں کام کر کے ہمیشہ خوشی محسوس کی ہے، آسٹریلین کمنٹیٹر مائیک ہیزمین

عالمی شہرت یافتہ آسٹریلین کمنٹیٹر مائیک ہیزمین نے کہا ہے کہ میں نے پاکستان میں کام کر کے ہمیشہ خوشی محسوس کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویو میں آسٹریلین کمنٹیٹر مائیک ہیزمین نے کہا کہ پاکستان میں  لوگ بہت پیار کرنے والے ہیں، نیوزی لینڈ کا دورہ پاکستان منسوخ ہونا بہت افسوس ناک ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں پاکستان میں کرکٹ کے قدرتی ٹیلنٹ سے کافی متاثر ہوں، پاکستان کے کرکٹرز دنیا کے دیگر کھلاڑیوں کی نسبت مختلف صلاحیتیں رکھتے ہیں۔

مائیک ہیزمین نے کہا کہ پاکستانی کرکٹرز کا بیٹنگ اور بولنگ اسٹائل مختلف ہے جو دنیا میں کہیں نظر نہیں آتا، میں جب پاکستان آتا ہوں تو دو، تین نئے باصلاحیت کھلاڑی ملتے ہیں جو کہ خوش آئند بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان کی منسوخی پر روز بروز کچھ نئی خبریں سننے کو مل رہی ہیں جس سے دکھ ہو رہا ہے، انگلش کھلاڑیوں سے پوچھے بغیر انگلینڈ نے پاکستان کا دورہ منسوخ کر دیا جو غلط بات ہے جبکہ پاکستان نے مشکل وقت میں انگلینڈ کا دورہ کیا۔

Advertisement

آسٹریلین کمنٹیٹر نے کہا کہ انگلینڈ میں جب کورونا کی وباء عروج پر تھی پاکستانی کھلاڑیوں نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر وہاں کا دورہ کیا، انگلینڈ نے پاکستان کا دورہ منسوخ کر کے ایک شرم ناک فیصلہ کیا ہے۔

مائیک ہیزمین  کا مزید کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ نے دورہ منسوخ تو کیا لیکن پاکستان کے ساتھ سیکیورٹی تھریٹ کی انفارمیشن شیئر نہیں کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر