
سابق انگلش فٹ بالر مائیکل اوون پاکستان فٹ بال لیگ کیلئے خدمات سرانجام دینگے۔
تفصیلات کے مطابق مائیکل اوون نے 3 سالہ معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پاکستان فٹ بال کے با صلاحیت کھلاڑیوں کی جنت ہے، پاکستان فٹ بال لیگ کے لیے کام کرنا اعزاز سمجھتا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں فٹ بال کو جدید خطوط پر استوار کرنا میرا مشن ہوگا۔
سی ای او گلوبل سوکر وینچرز زیب خان کا کہنا ہے کہ مائیکل اوون کا پاکستان آنا قوم کے لیے ایک اعزاز ہے ، مائیکل اوون فٹ بالرز کی صلاحیتوں کو صحیح سمت میں موڑنے کا ہنر جانتے ہیں۔
زیب خان کا مزید کہنا تھا کہ بہت جلد پاکستان فٹ بال لیگ کی فرنچائز کی تقریب رونمائی ہوگی اور فرنچائز مالکان کا بھی بہت جلد اعلان کیا جائیگا۔
واضح رہے کہ مائیکل اوون انگلش پریمیئر لیگ، ریئل میڈر، لیورپول ایف سی کے لیے خدمات سر انجام دے چکے ہیں ، مائیکل اوون انگلش پریمیئر لیگ کے کم عمر ترین 100 گول کرنے والے کھلاڑی کا اعزاز بھی رکھتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News