Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

حقوق اپنے کرتوت دیکھ کر مانگتے ہیں، شہباز گل

Now Reading:

حقوق اپنے کرتوت دیکھ کر مانگتے ہیں، شہباز گل
shahbaz gill

معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے کہا ہے کہ حقوق اپنے کرتوت دیکھ کر مانگتے ہیں چور کو کوئی قاضی نہیں مانتا۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ ایک پیغام میں شہباز گل نے کہا کہ پاکستان کے ہر ادارے پر حملے کرنے والی ن لیگ کو ای سی پی کے دفاع کا دن رات درد اٹھا ہوا ہے، پی ٹی آئی ہر ادارے کا احترام کرتی ہے لیکن دو قلب ایک جان کی اس کشمکش سے واضح ہے کہ یہ گٹھ جوڑ پاکستان میں انتخابی اصلاحات کو روک کر ہر صورت دھاندلی کا سلسلہ جاری رکھنا چاہتا ہے، پی ٹی آئی  یہ ہونے نہیں دے گی۔

شہباز گل کا کہنا تھا کہ چند لفافے کے نیچے دبے ہوئے دوستوں اور پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی طرف سے تحائف کے موضوع پر شور پر کوئی ان سے پوچھے کہ کیا اس انفارمیشن کو پبلک نہ کرنا آپکے زمانے کی پالیسی نہیں؟ کیا آپ نے کبھی کوئی لسٹ جاری کی اس سلسلے میں؟ حقوق اپنے کرتوت دیکھ کر مانگتے ہیں چور کو کوئی قاضی نہیں مانتا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی کابینہ نے پیکا آرڈیننس میں ترامیم کےلیے کمیٹی تشکیل دے دی
شہدائے وطن کی یاد میں الحمرا آرٹس کونسل میں شاندار تقریب
وزیراعظم کا آزادکشمیر کےلیے 23 ارب روپے کے امدادی پیکیج کا اعلان
ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن، پاسپورٹ مافیا کے5ملزمان کے خلاف مقدمہ درج
’’حکومت یا کوئی اور ریاستی ادارہ عدلیہ کے معاملات میں مداخلت نہیں کر سکتا‘‘
معطل ہونے والے اراکین کی تنخواہیں اورمراعات روک دی گئیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر