Advertisement
Advertisement
Advertisement

افغان کرکٹ بورڈ پاکستان کی میزبانی کرنے کا خواہش مند

Now Reading:

افغان کرکٹ بورڈ پاکستان کی میزبانی کرنے کا خواہش مند

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین عزیز اللہ فاضلی نے کہا کہ وہ رواں ہفتے کے آخر میں پاکستان کا دورہ کریں گے جس میں پاکستان ٹیم کو ون ڈے سیریز کے لیے میزبانی کی پیشکش کریں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عزیز اللہ فاضلی نے خواتین کے کھیلوں میں حصہ لینے سے متعلق سوال پر واضح جواب دینے سے گریز کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کا خطے میں کرکٹ کے حوالے سے اہم ممالک کے دورے کا بھی ارادہ ہے۔

 افغان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ وہ 25 ستمبر سے پاکستان کا دورہ کریں گے جس کے بعد وہ بھارت، بنگلادیش اور متحدہ عرب امارات جائیں گے جہاں وہ کرکٹ بورڈ کے حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ  وہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے چیئرمین رمیز راجہ سے ملاقات کریں گے جس میں وہ پاکستان کو اس سیریز کی میزبانی کی پیشکش کریں گے جو ستمبر میں سری لنکا میں کھیل جانی تھی۔

Advertisement

افغان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین عزیز اللہ فاضلی کا مزید کہنا تھا کہ  ہم افغانستان میں مستحکم کرکٹ دیکھنا چاہتے ہیں جو دیگر ممالک کے تعاون سے ممکن ہے۔

 دوسری جانب اے ایف پی کا کہنا ہےکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے بھی عزیز اللہ فاضلی کے دورے کی تصدیق کی ہے۔

 واضح رہے کہ سری لنکا مں کورونا وبا اور لاجسٹک مسائل کی بنا پر پاکستان اور افغانستان کے درمیان ستمبر میں تین میچوں کی ون ڈے سیریز منسوخ کردی گئی تھی، دونوں ممالک کے درمیان یہ سیریز 2023 کے ورلڈکپ میں کوالیفائی کے لیے ون ڈے لیگ کا حصہ تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان اور وائٹ بال سیریز کی تاریخیں طے، جلد اعلان متوقع
 قومی کرکٹر صہیب مقصود کی گاڑی ملزم پارٹی سے ریکور، پولیس نے واپس کر دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر