Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان برطانیہ سے دوطرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، گورنر سندھ

Now Reading:

پاکستان برطانیہ سے دوطرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، گورنر سندھ
گورنر سندھ

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان برطانیہ سے دوطرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔

تفصیلات کے مطابقگورنر سندھ عمران اسماعیل سے پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کی گورنر ہاؤس میں ملاقات ہوئی جس میں سرمایہ کاری سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں قائم مقام برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر مونا شمس الدین اور پولیٹیکل ایڈوائزر بتول زہرا بھی موجود تھیں۔

ملاقات میں گورنر سندھ عمران اسماعیل  نے کہا کہ جمہوریت کو ٹھوس اور مستقل بنیاد پر قائم رکھنے کے لئے ضروری ہے کہ اس کے ثمرات معاشی ترقی کے روپ میں عوام تک پہنچیں۔ پاکستان برطانیہ سے دوطرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل  نے مزید کہا کہ اقتصادی شعبے میں پاک برطانیہ تعاون میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے، حکومت آزادی اظہار کے بنیادی، جمہوری اور آئینی حق پر یقین رکھتی ہے۔

Advertisement

اس موقع پر برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے کہا کہ موجودہ حکومت کی کاوشیں اور حکمت عملی قابل تعریف ہے، موجودہ حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے برطانوی سرمایہ کارپاکستان خصوصاً کراچی میں سرمایہ کاری کے لئے راغب ہو رہے ہیں۔

 برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے  مزید کہا کہ پاکستانی نژاد شہری برطانیہ کی تعمیر و ترقی میں نمایاں کردار ادا کررہے ہیں، سیاست، تجارت اور کھیل کے شعبوں میں پاکستانیوں کی خدمات قابل ذکر ہیں۔

 واضح رہے اس سے قبل گورنر سندھ عمران اسماعیل نے گورنر ہاؤس سندھ میں میمن لیڈرشپ فورم ورلڈ کونسل کی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ میمن برادری کا قیام پاکستان سے لے کر پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار رہا ہے۔

اس موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا تھا کہ میمن برادری کی سماجی اور فلاحی کاموں میں بھی قابل قدر خدمات ہیں، عالمی سطح پر میمن فورم کو وسعت دینے سے ملک کی معیشت کو بھی فروغ حاصل ہو گا۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے مزید کہا تھا کہ امید کرتا ہوں میمن لیڈر شپ فورم ورلڈ کونسل کے ممبران ملک میں ترقی کے فروغ میں اپنی بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر میمن لیڈرشپ فورم  عبدالرحیم جانوں کا کہنا تھا کہ میمن لیڈرشپ فورم ورلڈ کونسل میں ۵۵ دیگر ممالک شامل ہیں، میمن لیڈر کے تحت ورلڈ کونسل کی لانچنگ کا بنیادی مقصد ملک کی معیشت کو مستحکم کرنے میں فعال کردار ادا کرنا ہے

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر