گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان حقیقی معنوں میں کشمیریوں کے سفیر بن کر ان کا مقدمہ لڑرہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود کی ملاقات ہوئی ہے۔
ملاقات میں صدر آزاد کشمیر اور گورنر پنجاب نے اقوام متحدہ میں کشمیریوں کا بھرپور مقدمہ لڑنے پر وزیراعظم عمران خان کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
صدر بیرسٹر سلطان محمود اور گورنر چوہدری محمد سرور نے خطے میں امن کیلئے مسئلہ کشمیر کے حل کو لازمی قرار دیا ہے۔
چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان حقیقی معنوں میں کشمیریوں کے سفیر بن کر ان کا مقدمہ لڑرہے ہیں، بھارت سفارتی سطح پر دنیا میں تنہا اور بے نقاب ہوچکا ہے ہم کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نریندر مودی اور بھارتی افواج کشمیر میں دنیا کی سب سے بڑی دہشت گردی کررہا ہے، جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوگا خطے میں امن کے قیام کا خواب پورا نہیں ہوسکتا۔
گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے مزید کہا ہے کہ کشمیری عوام جرات کے ساتھ اپنی آزاد ی کی جدوجہد کررہی ہے انشااللہ وہ کامیاب ہوگی۔
دوسری جانب صدر آزاد کشمیر بیر سٹر سلطان محمود نے کہا کہ بندوق اور گولی کی طاقت سے بھارت کشمیریوں کی آواز کو کسی صورت دبا نہیں سکتا، بھارت کشمیر میں انسانی حقوق کا قاتل عام کررہا ہے دنیا کو بھارتی مظالم کا فوری اور سخت نوٹس لینا چاہیے۔
سلطان محمود نے مزید کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ہم آزاد کشمیر کو مضبوط اور خوشحال بنائیں گے، پاکستان کے موجودہ کوششوں کی وجہ سے کشمیریوں کی آواز آج دنیا کے کونے کونے میں پہنچ رہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News