پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کا میلا سج چکا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آج چوتھے روز بھی دو میچز کھیلے جائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت بلوچستان اور سدرن پنجاب کا میچ کھیلا جارہا ہے جبکہ خیبرپختونخوا اور سینٹرل پنجاب کے درمیان میچ شام 7:30بجے کھیلا جائے گا۔
واضح رہے کہ بلوچستان اور سدرن پنجاب کو اپنے دونوں افتتاحی میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
خیال رہے کہ ٹورنامنٹ سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا تھا کہ یہ ٹورنامنٹ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاری کے لیے ایک بہترین موقع ثابت ہو گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News