
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کو ورلڈکپ میں جواب دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے سماجی رابطے کی ویبسائٹ ٹویٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ نیوزی لینڈ میں کیا ایک شخص نے مسلمانوں کو شہید نہیں کردیا تھا ۔
Following points for New Zealand to remember:
° 9 Pakistanis were killed in the Christchurch attack.
Advertisement° Pakistan stood strong with New Zealand.
° Pakistan toured New Zealand in the worst of Covid circumstances regardless of the crude treatment by NZ authorities on that tour.
— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) September 17, 2021
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان محفوظ ملک ہے سیکیورٹی خدشات دنیا میں ہر جگہ ہے۔
شعیب اختر کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کا سیریز منسوخ کرنا پاکستان کے لئے شرمناک ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے ذاتی طور پر اپنے نیوزی لینڈ کے ہم منصب سے بات کی اور یقین دہانی کرائی لیکن پھر بھی انکار کر دیا گیا۔
شعیب اختر کا کہنا تھا کہ پاکستان نے جنوبی افریقہ ، بنگلہ دیش ، ویسٹ انڈیز ، سری لنکا ، زمبابوے اور پی ایس ایل کی بحفاظت میزبانی کی ہے۔
° This was just an unverified threat, it could have been discussed.
° Prime Minister Imran Khan personally spoke to his NZ counterpart and assured but it was still refused.
° Pakistan has safely hosted South Africa, Bangladesh, West Indies, Sri Lanka, Zimbabwe & PSL.
Advertisement— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) September 17, 2021
سابق فاسٹ باؤلر کا مزید کہنا تھاکہ پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ پر فوکس رکھنا چاہیے ۔
واضح رہے کہ آج نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے پی سی بی کو آگاہ کیا تھا کہ انہیں سیکیورٹی کے حوالے سے الرٹ کیا گیا ہے اس لیے یکطرفہ طور پر سیریز ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ اور حکومت پاکستان نے مہمان ٹیم کی سیکیورٹی کے لیے فول پروف انتظامات کررکھے تھے جس پر نیوزی لینڈ ٹیم کے آفیشلز نے اطمینان کا اظہار کیا تھا۔
اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے ذاتی طور پر نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن سے رابطہ کرکے انہیں بتایا تھا کہ ہماری سیکیورٹی انٹیلیجنس دنیا کی ایک بہترین ایجنسی ہے اور مہمان ٹیم کو کوئی سیکیورٹی تھریٹ نہیں ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News