Advertisement
Advertisement
Advertisement

کھولتے ہوئے پانی میں موجود بچے کی ویڈیو وائرل

Now Reading:

کھولتے ہوئے پانی میں موجود بچے کی ویڈیو وائرل

بھارت میں ابلتے ہوئے پانی میں موجود بچے کی ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین نے فیک قرار دے دیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ایک بھارتی بچہ مبینہ طور پر کھولتے ہوئے پانی سے بھری کڑاہی میں موجود ہے اور نیچے لکڑیاں بھی جل رہی ہیں۔

مناظر سے ایسا گمان ہورہا ہے کہ کڑاہی کے نیچے لگی آگ سے پانی ابل رہا ہے اور اس میں موجود بچے کو کوئی فرق نہیں پڑ رہا اور نہ ہی گرم پانی کی تپش اسے جلا رہی ہے۔

اس ویڈیو کو صارفین نے جھوٹ کا پلندہ قرار دے دیا اور کہا یہ محض عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش ہے۔

ایک صارف نے لکھا ایسا کیسے ممکن ہے کہ کڑاہی کے نیچے آگ لگی ہو اور صرف ایک ہی حصے کا پانی ابل رہا ہو، پوری کڑاہی کا پانی کیوں نہیں کھول رہا؟

اسی طرح ایک نے کہا جس مقام پر پانی ابلتا نظر آرہا ہے دراصل وہاں خاص قسم کا پمپ نصب ہے جو پانی کو کھولنے جیسا جعلی منظر دکھا رہا ہے جبکہ کڑاہی کی اگلی جانب آگ کے پاس کوئی خاص تہہ نصب ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق اب تک واضح نہیں ہوسکا کہ یہ ویڈیو بھارت کے کس علاقے یا شہر کی ہے۔ جبکہ کس تکنیکی مہارت کے ذریعے عوام کو بے وقوف بنایا جارہا ہے یہ بھی مبہم ہے

Advertisement

اس سے قبل یہ مناظر 2019 میں بھی دیکھے گئے تاہم ایک مرتبہ پھر سے سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سال 2026؛ رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ کی پیشگوئی
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
مکھیاں دور، گائے پُرسکون؛ انوکھا نوبل انعام، جاپانی محققین کے نام
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر