مظفر گڑھ میں پولیس نے ٹارگٹ کلر کے خلاف کارروائی کی جس میں 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے تھانہ سٹی علی پور کی حدود اقبال چوک سے مبینہ ٹارگٹ کلر کو گرفتار کر لیا ہے۔
اس ضمن میں پولیس کا کہنا ہے کہ ٹارگٹ کلر عقیل دو لاکھ لیکر فروٹ فروش عابد بوہڑ کو مارنے کے لئے اقبال چوک پہنچا تھا، تھانہ سٹی پولیس نے اطلاع پر بر وقت کارروائی کر کے ٹارگٹ کلر عقیل کو گرفتار کر لیا گفیا ہے۔
پولیس نے بتایا ہے کہ ٹارگٹ کلر سے ٹارگٹ کلنگ کے لئے استعمال کئے جانے والا اسلحہ اور موٹر سائیکل بھی برآمد کر لیا گیا ہے، ٹارگٹ کلر عقیل کی نشاندہی پر عابد کی ٹارگٹ کلنگ کے لئے پیسے دینے والا رزاق نامی شخص بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پولیس نے بتایا ہے کہ ٹارگٹ کلر عقیل کی نشاندہی پر عابد کی ٹارگٹ کلنگ کے لئے پیسے دینے والا رزاق نامی شخص بھی گرفتار کر لیا گیا ہے، ٹارگٹ کلر کو گوادر بلوچستان سے اکرم نامی شخص نے عابد کی ٹارگٹ کلنگ کے لئے بھیجا تھا۔
پولیس نے بتایا ہے کہ ٹارگٹ کلر کو علی پور میں یاسین اور رزاق نامی شخص نے ایک لاکھ کی رقم ایڈوانس ادا کی تھی، ٹارگٹ کلر کو عابد بوہڑ کو قتل کرنے کے بعد بقایا ایک لاکھ کی رقم ادا کی جانی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News