چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) رمیز راجہ نے شائقین کرکٹ کے لئے اہم پیغام دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے سماجی رابطے کی ویبسائٹ ٹویٹر پر ایک پیغام جاری کیا جس میں چیئر مین پی سی بی رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ آپ کا درد ہمارا درد ہے اور جو کچھ ہوا وہ پاکستان کرکٹ کے لئے ٹھیک نہیں تھا۔
PCB Chairman Ramiz Raja has a message for Pakistan cricket fans pic.twitter.com/cwEfcQXxus
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 18, 2021
ان کا کہنا تھا کہ آپ کو اندازہ ہے کہ ہم کیا چاہ رہے تھے اور کیا ہوا۔
چیئر مین پی سی بی کا کہنا تھا کہ شایقین سے گزارش ہے کہ اپنی ٹیم کا ورلڈ کپ میں بازو بن جائیں۔
رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کو پیغام ہے کہ جو بھی غصہ ہے وہ پرفارمینس میں نکالیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جب پاکستان دنیا کی بہترین ٹیم بن جائے گی تو ہمارے ساتھ ٹیمیں کھیلنے کے لیے لائینیں لگا دیں گے۔
چیئر مین پی سی بی کا کہنا تھا کہ مایوسی ہے لیکن امید کرتا ہوں کہ ساتھ مل کر پاکستان کرکٹ کو آگے لے کر جائیں گے۔
رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور قومی ٹیم کو پاکستان مداحوں کی ضرورت ہے۔
چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا مزید کہناتھا کہ ہمارے اندر اتنی طاقت ہے کہ ہم ڈومسٹک لیول پر ہوتے ہوئے بھی ورلڈ کلاس ٹیم بنا سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویبسائٹ ٹویٹ پر اپنے جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈنے پاک نیوزی لینڈ سیریز منسوخ ہونےکے معاملے کو آئی سی سی میں اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News