ڈپٹی سیکرٹری جماعت اسلامی لاہور احمد سلمان بلوچ نے کہا ہے کہ ناظم دفتر بے روزگار نوجوان کے گھر جا کر رکشہ فیملی کے حوالے کریں گے ۔
تفصیلات کے مطابق تقریب میں ڈپٹی سیکرٹری جماعت اسلامی لاہور احمد سلمان بلوچ نے شرکت کی جہاں ڈپٹی سیکرٹری جماعت اسلامی لاہور احمد سلمان بلوچ نے لوڈر رکشہ پی پی 160 کے ذمہ داران کے حوالے کیا۔
ڈپٹی سیکرٹری جماعت اسلامی لاہور احمد سلمان بلوچ کا کہنا تھا کہ ناظم دفتر بے روزگار نوجوان کے گھر جا کر رکشہ فیملی کے حوالے کریں گے۔
احمد سلمان بلوچ کا کہنا تھا کہ سرپرست اعلی الخدمت فاؤنڈیشن لاہور میاں ذکراللہ مجاہد کے تعاون سے بے روزگار نوجوانوں کی مدد ممکن ہوئی ، جبکہ میاں ذکراللہ مجاہد بے روزگار نوجوانوں کیلئے روزگار پراجیکٹ میں ذاتی دلچسپی رکھتے ہیں۔
ڈپٹی سیکرٹری جماعت اسلامی لاہور احمد سلمان بلوچ کا کہنا تھا کہ علاقہ میں کوشش کر رہے ہیں جدید ذرائع استمعال کرکے نوجوانوں کیلئے روزگار کا بندوبست کریں۔
ڈپٹی سیکرٹری جماعت اسلامی لاہور احمد سلمان بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ علاقہ میں بڑے اداروں کے ساتھ رابطہ میں ہیں جہاں نوجوانوں کیلئے روزگار کا بندوبست کی کوشش کر تے ہیں۔
واضح رہے جماعت اسلامی کا علاقہ کے مجبور طبقہ کی سہولت کا سفر جاری ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News