Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھی عورت کا آئیڈیل شاہ عبدالطیف ہے، شازیہ مری

Now Reading:

سندھی عورت کا آئیڈیل شاہ عبدالطیف ہے، شازیہ مری
شازیہ مری

پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری نے کہا ہے کہ سندھی عورت کا آئیڈیل شاہ عبدالطیف ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری نے شاہ عبداللطیف بھٹائی کے 278 ویں عرس مبارک پر پیغام میں کہا کہ شاہ عبدالطیف بھٹائی سندھی زبان کے سب سے بڑے صوفی  شاعر ہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات نے کہا کہ شاہ عبداللطیف بھاٹی کی پہچان سندھی سماج میں فکری رہبر کی ہے اور لوگ انکے فکر سے جؑڑے ہوئے ہیں۔ شاہ عبدالطیف بھٹائی نے امن،  محبت ،بھائی چارے، اور انسان دوستی کا درس دیا۔

شازیہ مری کا کہنا تھا کہ شاہ عبدالطیف کی شاعری میں دکھی انسانیت کو محبت کا پیغام، لوگوں کی اصلاح، خالق اور مخلوق کی محبت نمایاں ہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری نے مزید کہا کہ سندھی عورت کا آئیڈیل شاہ عبدالطیف ہے یہ ایک واضح حقیقت ہے۔ شاہ عبدالطیف  کی شاعری کے سات سُر سندھ کی سات سورمیوں سے وابستہ ہیں اور یہ سندھ کے نامور کردار کے طور پر جانی جاتی ہیں۔

Advertisement

یاد رہے ہرسال کی اطرح امسال بھی صفر کی 14 تاریخ کو معروف صوفی بزرگ شاہ عبدالطیف بھٹائی کا 278 واں عرس انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے۔

برصغیر کے عظیم صوفی بزرگ اور شاعر حضرت شاہ عبدالطیف بھٹائی کے 278 ویں عرس کی تین روزہ غیر سرکاری تقریبات کا آغازہوگیا ہے، قائم مقام سجادہ نشین سیدخاورحسین شاہ نےچادرچڑھا کرعرس کا افتتاح کیا۔

عرس کے موقع پر درگاہ پر زائرین کی بڑی تعداد میں آمد جاری ہے،کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے سیکیورٹی کےغیرمعمولی انتظامات کئے گئے ہیں،ساتھ ہی عرس میں شرکت کرنے والوں کو کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے کا حکم بھی جاری کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ معروف صوفی بزرگ کا مزار سندھ کے علاقے بھٹ شاہ میں واقع ہے جہاں عرس کے موقع پر تین روزہ باقاعدہ تقاریب کا انعقاد 2019 تک کیا گیا، کرونا کی وجہ سے بعد میں عرس کو بہت مختصر کیا جاتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر اعظم کی دوحہ میں سعودی ولی عہد سے ملاقات؛ فیلڈ مارشل بھی موجود
دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی اجلاس؛ وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں
صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 31 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
کیش لیس اکانومی؛ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر