
محکمہ خزانہ پنجاب نے کورونا وائرس فنڈ کے پچاس کروڑ روپے جاری کردیئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پچاس کروڑ کے کورونا فنڈ محکمہ اسپیشل ہیلتھ کیئر اینڈ میڈکل ایجوکیشن کو فنڈز جاری کر دیئے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق فنڈ کابینہ کمیٹی برائے کورونا کی ہدایات کے تحت استعمال کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ فنڈ کے ذریعے اسپتالوں میں کورونا مریضوں اور مرض کے پھیلاؤ کو روکنے کے اقدامات کیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ فنڈ محکمہ خزانہ نے محکمہ صحت کو جاری کیے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News