Advertisement
Advertisement
Advertisement

نیب بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پرعزم ہے، چئیرمین نیب

Now Reading:

نیب بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پرعزم ہے، چئیرمین نیب
چیرمین نیب

چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پرعزم ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں نیب کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاوید اقبال نے کہا کہ میگا کرپشن مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا نیب کی اولین ترجیح ہے۔

چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب احتساب سب کیلئے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، نیب کی بلا امتیاز کارروائیوں سے اس کے وقار میں اضافہ ہوا ہے۔

جاوید اقبال نے یہ بھی کہا کہنیب نے179 میگا کرپشن مقدمات میں سے 95 ریفرنسز احتساب عدالتوں میں دائر کردیئے، نیب کی انسداد بدعنوانی کی موثر قومی حکمت عملی کامیاب رہی ہے۔

Advertisement

چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے مزید کہا کہ بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے، نیب بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پرعزم ہے۔

واضح رہے اس سے قبل چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا تھا کہ نیب ملک اور قوم کی دولت لوٹنے والے بد عنوان عناصر کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے پر عزم ہے۔

چیئرمین نیب نے کہا تھا کہ نیب کے پاس بد عنوان عناصر کے خلاف اربوں روپے کی منی لانڈرنگ،فیک بینک اکاؤنٹس، آمدن سے زائد اثاثے، اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے اور غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے ذریعے قوم کے اربوں روپے لوٹنے والوں کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں۔

جاوید اقبال نے مزید کہا تھا کہ ملکی ترقی میں تاجر برادری کا کردار انتہائی اہم ہے، نیب کے کسی اقدام سے تاجر برادری کیلئے مشکلات پیدا نہیں ہوئیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر