
کے پی میں رمضان ریلیف پیکیج کے تحت مفت آٹے کی فراہمی کا آغاز
ملک بھرمیں آٹے کی قیمتیں تاحال نہیں کم ہوسکی ہیں۔
ادارہ شماریات کے جاری کردہ نئے اعداد و شمارکے مطابق کراچی میں 20 کلو گرام آٹے کا تھیلا 1440 روپے میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ دو ہفتے قبل کراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 1350روپے کی سطح پر تھا۔
جاری کردہ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ حیدرآباد میں آٹے کا تھیلا 1360روپے، سکھر اور لاڑکانہ میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 1300 روپے میں فروخت ہورہا ہے جبکہ سکھر میں دو ہفتے قبل آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 1160روپے تھی۔
اسکے علاوہ کوئٹہ میں آٹے کا تھیلا 1300 ، خضدار میں 1280 روپے کا فروخت ہونے لگا ہے جبکہ کوئٹہ میں دو ہفتے قبل آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 1240 اورخضدار میں 1200 کا تھا۔
ادارہ شماریات کے مطابق پشاور میں 1240،بنوں میں 1200 ، راولپنڈی میں 1330 ، سیالکوٹ اور ملتان میں آٹے کا تھیلا 1100روپے تک پہنچ گیاہے۔
اسکے علاوہ لاہور میں آٹا1220، گوجرانوالہ میں 1225 روپے میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ اسلام آباد میں آٹے کے تھیلے کی قیمت 1280روپے کی سطح پر ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News