پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ منال خان کے حوصلے اور برداشت کو مداحوں کی جانب سے اس وقت سوشل میڈیا پر خوب داد دی جا رہی ہے۔
اداکارہ منال خان کی جوڑی اور اِن کی شادی کی تصویروں اور ویڈیوز کے خوب چرچے ہیں۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
گزشتہ دنوں دوستی کو شادی کے بندھن میں باندھنے والی معروف جوڑی منال خان اور احسن محسن اکرام کی شادی کی تقریبات منعقد کی گئی تھی۔
منال خان کی شادی کے دن کی ایک مختصر سی ویڈیو اس وقت سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں منال خان کو اسٹیج پر اپنا خوبصورت عروسی لباس پھیلائے فوٹو شوٹ کرواتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
اس دوران احسن محسن اکرام منال خان کے پاس آتے ہیں اور اُن کے عروسی جوڑے پر چلتے ہوئے صوفے پر بیٹھ جاتے ہیں۔
وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ احسن محسن کے اس عمل پر منال خان کچھ نہیں کہتیں۔
اس ویڈیو کے کمنٹ باکس پر منال خان کے مداحوں کا کہنا ہے کہ احسن محسن اکرام کو ایسی حرکت نہیں کرنی چاہیے تھی۔
کرن جاوید نامی ایک انسٹا صارف کا کمنٹ باکس میں کہنا ہے کہ ’یہ تو بدتمیزی ہے۔
صارف نے کہا کہ احسن محسن اکرام کو نظر نہیں آ رہا تھا کہ منال خان کا فوٹو شوٹ ہو رہا ہے۔
ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ بہت برا لگ رہا ہے، منال کو چاہیے تھا کہ احسن محسن کی ٹانگیں توڑ دیتی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
