
وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت ای سی سی اجلاس آج ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس میں 8 نکاتی ایجنڈا زیر غور آئے گا، اجلاس میں کامیاب پاکستان پروگرام کی منظوری دی جائے گی جبکہ کامیاب پاکستان پروگرام رواں ماہ کے آخر تک شروع کر دیا جائے گا۔
اسکے علاوہ آج کے اجلاس میں پاکستان اسٹیل ملز ملازمین کیلئے تنخواہوں کی ادائیگی کی اجازت دی جائے گی، پاکستان اسٹیل ملز ملازمین کو تنخواہیں 2021-22 کیلئے ادا کی جائیں گی۔
واضح رہے کہ آج کے اجلاس میں وزارت دفاع کی سمری پر افواج پاکستان کیلئے فنڈز کی منظوری بھی دی جائے گی اور وزارت داخلہ کی سمری پر فرنٹئیر کانسٹیبلری سینٹر کے قیام کیلئے فنڈز کی منظوری کا بھی امکان ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News