Advertisement
Advertisement
Advertisement

وفاقی وزیر پلاننگ اور وزیر تعلیم کی مشترکہ صدارت میں اجلاس

Now Reading:

وفاقی وزیر پلاننگ اور وزیر تعلیم کی مشترکہ صدارت میں اجلاس

وفاقی وزیر پلاننگ اسد عمر اور وزیر تعلیم شفقت محمود کی مشترکہ صدارت میں اجلاس ہوا جس میں میں رواں مالی سال کے پی ایس ڈی پی میں ایچ ای سی کے پروگرام کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں رواں اور آئندہ مالی سال تک ایچ ای سی کے زیادہ سے زیادہ منصوبوں کی تکمیل پر زور دیا گیا۔

بریفنگ دیتے ہوئے کہا گیا کہ ایچ ای سی کے 168 منصوبوں کیلئے رواں سال پی ایس ڈی پی میں 42.45 ارب روپے رکھے گئے ہیں، رواں سال 128 جاری منصوبوں کیلئے 29.74 ارب اور 40 نئے منصوبوں پر 12.71 ارب صرف ہوں گے۔

اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے مزید کہا گیا ہے کہ ایچ ای سی کے 168 منصوبوں کی کل لاگت 347.4 ارب روپے ہے، ان میں 112 منصوبے یونیورسٹیوں سے متعلقہ جبکہ 16 سکالرشپ سکیمیں اور 40 نئے منصوبے ہیں اور 2023ء تک 108 ارب روپے کے 75 منصوبے مکمل کرلئے جائیں گے۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر پلاننگ اسد عمر نے ایچ ای سی اور وزارت منصوبہ بندی کی کوششوں کی تعریف کی جبکہ وزیر تعلیم شفقت محمود نے منصوبوں کی بروقت تکمیل کی ہدایات جاری کیں۔

Advertisement

واضح رہے اس سے قبل وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام میں کہا تھا کہ گزشتہ مالی سال میں پی ایس ڈی پی اخراجات ہدف سے زیادہ ہوئے ہیں۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ مالی سال 650 ارب روپے کے مقابلے میں ترقیاتی کاموں پر 659 ارب روپے خرچ کئے گئے تھے۔ 21۔2011 کے بعد پہلی دفعہ ترقیاتی فنڈز سب سے زیادہ استعمال کیا گیا ہے، یہ غیر معمولی ترقیاتی اخراجات وزیر اعظم عمران خان کے ترقی کے عزم کی عکاسی کرتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی، ای بی ایم کاز وے کے دونوں ٹریک ٹریفک کے لیے کھول دیے گئے
کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ نے آرٹس ریگولر گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا
سندھ میں نجی اسکولوں کے لیے بڑی تبدیلی، اسکول مالکان کے لیے اہم ہدایت
صدر آصف زرداری چین کے سرکاری دورے پر چنگدو پہنچ گئے
کراچی، بارش کے بعد ملیریا، ڈینگی اور چکن گونیا پھیلنے کے خدشات پر انتظامیہ کا ردعمل
کراچی کی سڑکوں کے حوالے سے میئر کراچی کا اہم بیان سامنے آ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر