صدر آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کاشف مرزا نے کہا ہے کہ میڈیکل انٹری ٹیسٹوں میں بدانتظامی اورنااہلی حقدار طلبا کا استصحال ہے۔
تفصیلات کے مطابق صدر آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کاشف مرزا کا کہنا تھا کہ موجودہ اینٹری ٹیسٹ قابلیت جانچنے کی بجائے رٹاازم کے فروغ کا زریعہ ہے جبکہ بورڈز امتحانات کی موجودگی میں اینٹری ٹیسٹ سسٹم غیر ضروری اورقابل طلبا کی حق تلفی ہے۔
صدر آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کاشف مرزا کا کہنا تھا کہ ملک بھرطلبہ کاانٹری ٹیسٹ 1 لیکن صوبے واداروں کا نصاب الگ ہے۔
کاشف مرزا کا کہنا تھا کہ پاکستان میڈیکل کمیشنPMCمیں PDCATمیڈیکل انٹری ٹیسٹ فیس 500 روپےسے 6030 روپے کرنا طلبا کااستصحال ہے۔
صدر آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کاشف مرزا کا کہنا تھا کہ 2 لاکھ طلباء نےPMC کو ٹیسٹ کی مد میں 1ارب 20کروڑ روپےسے زائد ادا کیے ہیں مگرظلم یہ کہ طلباءکوٹیسٹ مارکنگ بھی فراہم نہیں کی جاتی۔
کاشف مرزا کا کہنا تھا کہ اینٹری ٹیسٹ سسٹم PMCاوراکیڈمیز کی کمائی کانا جائز زریعہ ہے جبکہ غریب اورحقدار طلبا کی حق تلفی اور امتیازی سلوک ہے۔
صدر آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کاشف مرزا کا کہنا تھا کہ ایلیٹ کلاس طلبا کو نوازنے کے لئے انٹرنیٹ اپلیکیشن سسٹم متعارف کیا گیا جسکی کوئی Credibility نہیں ہے۔
کاشف مرزا کا کہنا تھا کہ پاکستان میڈیکل کمیشن ایکٹ ، 2020 (PMCA) ، MDCAT کے سیکشن 18 (1) کی لازمی شق تمام امیدواروں طلباء کو یکساں مواقع فراہم کرنے کے لیے “ایک ہی دن” “ایک ہی داخلہ ٹیسٹ” کے طور پر منعقد کی جانی تھی۔
صدر آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کاشف مرزا کا کہنا تھا کہ پی ایم سی 30 اگست سے 30 ستمبر تک شیڈول کے تحت اسکا انعقاد کر رہا ہے جو کہ آئین کے آرٹیکل 4 اور پی ایم سی اے کے سیکشن 18 (1) کی سراسر خلاف ورزی ہے۔
کاشف مرزا کا کہنا تھا کہ جن طلبا کوستمبر -2021 کے آغاز میں حاضر ہونے کے لیے کہا گیا تھاانہیں مذکورہ انٹری ٹیسٹ کی تیاری کے لیے صرف ایک ماہ کا عرصہ ملا جبکہ جنہیں ستمبر 2021 کے آخر میں پیش ہونے کے لیے تقریبا دو ماہ کی تیاری ہوگی جو کہ آئین کے آرٹیکل 25 کے خلاف امتیازی سلوک ہے۔
صدر آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کاشف مرزا کا کہنا تھا کہ اگر بھارت ایک دن میں 1.8 ملین طلباء کے لیے امتحان لے سکتا ہے تو یہ پاکستان میں کیوں نہیں ہو سکتا جہاں امتحان دینے والے طلباء کی تعداد 200،000 کے لگ بھگ تھی۔
کاشف مرزا کا کہنا تھا کہ ہم 1 دن میں نئے ایم ڈی سی اے ٹی ٹیسٹ کا مطالبہ کرتے ہیں لیکن ملی بھگت کرکے طلباء کا مستقبل تاریک کیا جارہا ہے۔
صدر آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کاشف مرزا کا کہنا تھا کہ اینٹری ٹیسٹ کا نام نہاد نظام طلبہ کو ہر سال ذہنی دباؤ کا شکار کرتا ہے جبکہ نااہل وزرا کی ناکام پالیسیاں طلبہ کے مستقبل کو داؤ پر لگا رہے ہیں۔
کاشف مرزا کا کہنا تھا کہ ایک دن،ایک ساتھ ٹیسٹ نہ لینا امتیازی سلوک ہے۔
صدر آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کاشف مرزا کا کہنا تھا کہ 31 اگست تا 30 ستمبر 2021 روزانہ متبادل انٹری ٹیسٹ میرٹ کی خلاف ورزی ہے۔
کاشف مرزا کا کہنا تھا کہ پی ایم سی کے بدترین کنڈکٹ پر ملک بھرکے ذہین طلباءسراپااحتجاج لمحہ فکریہ ہے جبکہ ماضی میں PMC کی ویب سائٹ ہیک ہونا بھی لمحہ فکریہ ہے۔
صدر آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کاشف مرزا کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان،چیف جسٹس، آرمی چیف سےاپیل کہ کرپشن پر مبنی انٹری ٹیسٹ کو مستقل ختم کرکے بورڈ نتائج کے زریعے طلبہ کا مستقبل بچایا جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News