Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاک بحریہ کے سربراہ کی انٹرنیشنل سی پاور سمپوزیم میں شرکت

Now Reading:

پاک بحریہ کے سربراہ کی انٹرنیشنل سی پاور سمپوزیم میں شرکت

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے 24ویں انٹرنیشنل سی پاور سمپوزیم میں شرکت کی ہے۔

اس ضمن میں پاک بحریہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سمپوزیم میں 80 سے زائد ممالک کے وفود بشمول مختلف مالک کی بحری افواج اور کوسٹ گارڈ کے سربراہان  شریک ہوئے ہیں۔

ترجمان پاک بحریہ نے بتایا ہے کہ سمپوزیم میں مشترکہ میری ٹائم چیلنجز اور بین الاقوامی سطح پر میری ٹائم سیکیورٹی میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

ترجمان پاک بحریہ نے بتایا ہے کہ پاک بحریہ کے سربراہ کی امریکہ کے سیکرٹری آف نیوی کارلوس ڈل ٹورو اور امریکی بحریہ کے دیگر اعلی حکام سے اہم ملاقاتیں بھی ہوئی ہیں۔

ترجمان پاک بحریہ نے بتایا ہے کہ نیول چیف نے ارجنٹینا، فرانس، جرمنی، گھانا، جاپان، سری لنکا اور ترکی کی بحری افواج کے سربراہان سے بھی الگ الگ خصوصی ملاقاتیں کی ہیں، ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

Advertisement

ترجمان پاک بحریہ نے بتایا ہے کہ قبل ازیں سربراہ پاک بحریہ نے یو ایس سرفیس وارفیٸر سکول کا بھی دورہ کیا جہاں انہیں عالمی سطح پر میری ٹائم ڈومین میں ابھرتے ہوئے خطرات سے نمٹنے کیلٸے امریکی بحری افواج کے کردار پر بریفنگ دی تھی۔

ترجمان پاک بحریہ نے مزید بتایا ہے کہ نیول چیف کے اس دورے سے سمپوزیم میں شریک دیگر ممالک کی بحری افواج کے ساتھ علاقائی اور عالمی سطح پر سمندری تحفظ کیلٸے دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ ملے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بلوچستان میں ملک کا پہلا خودکار ڈیجیٹل ای۔فائلنگ سسٹم متعارف
پنجاب میں طوطوں کی رجسٹریشن لازمی قرار
چیئرمین پی ٹی اے نے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کو چیلنج کردیا
مریض پر نفسانی خواہش کو ترجیح دینے والے ڈاکٹر کو بحال کر دیا گیا
صدر کی چینی قیادت سے ملاقات، پاک چین تعلقات مزید گہرے کرنے پر اتفاق
پوسٹ پہلگام – مئی 2025 کی تقریب رونمائی ، عطا اللہ تارڑ اور دیگر مقررین کا خطاب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر