
دیگرصوبوں کی طرح خیبرپختوانخوا میں بھی ڈینگی وائرس کے حملے تاحال جاری ہیں۔
تفصیلات کے مطابق خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں اس وقت25 ڈینگی کے مریض ذیر علاج ہیں ، جن میں 8 خاتون سمیت اور 17 مرد شامل ہیں۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ذیادہ تر مریضوں کا تعلق پشاور کے ملحقہ علاقوں سے ہیں جن میں تہکال، اکیڈمی ٹاؤن ، سفید ڈھیری، دانش آباد، سربنداور خیبر ایجنسی وغیرہ شامل ہیں۔
انتظامیہ کے مطابق خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 851 ٹیسٹ کیے گئے جس میں 241 مثبت اور 610 منفی ٹیسٹ آئے ہیں۔
واضح رہے کہ تمام ڈینگی کے مریضوں کو ہسپتال کے میڈیکل وارڈ میں پروٹوکول کے مطابق علاج معالجہ اور سہولیات فراہم کیجارہی ہیں۔
خیال رہے کہ حیات آباد ہسپتال میں بھی اس وقت 13 مریض داخل ہیں جبکہ گزشتہ روز 140 ٹیسٹ کیے گئے تھے جس میں سے 107 مریضوں کے ٹیسٹ مثبت ائے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News