
کراچی کی بہتری کیلئے کام کرتے رہیں گے، میئرکراچی
ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ حکومت سندھ عمر شریف کی فیملی کے ساتھ ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب سے عمر شریف کے صاحبزادے جواد عمر کی ملاقات ہوئی ہے۔
اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ عمر شریف ہمارا اثاثہ ہیں، ان کے علاج و معالجہ کے لیے ہر ممکن مدد کریں گے۔
مرتضی وہاب نے کہا کہ عمر شریف کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے، شہری انھیں ایک بار پھر اسی طرح اسٹیج پر دیکھنا چاہتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت سے درخواست کی ہر ضروری کارروائی فوری مکمل کی جائے۔
واضح رہے کہ عمر شریف کے صاحبزادے جواد عمر کی جانب سے یہ درخواست کی گئی ہے کہ آئیر ایمبولینس میں مزید تاخیر سے عمر شریف کی جان کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے، وفاقی حکومت سے جلد انتظام کرا یا جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News