Advertisement
Advertisement
Advertisement

 چیف آف نیول اسٹاف ہاکی ٹورنامنٹ میں دفاعی چیمپئین نیشنل بینک کی فتوحات کا سلسلہ جاری

Now Reading:

 چیف آف نیول اسٹاف ہاکی ٹورنامنٹ میں دفاعی چیمپئین نیشنل بینک کی فتوحات کا سلسلہ جاری

تیسرے چیف آف نیول  اسٹاف ہاکی  ٹورنامنٹ میں دفاعی چیمپئین  نیشنل بینک کی فتوحات کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق  نیول اسپورٹس ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام ، پاکستان ہاکی فیڈریشن کی زیرنگرا نی چیف آف نیول اسٹاف  آل پاکستان ہاکی ٹورنامنٹ  عبدالستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم کراچی میں جاری ہے۔

ٹورنامنٹ میں واپڈا اور ماڑی پیٹرولیم نے بھی میچز جیت لئے  جبکہ پنجاب، پورٹ قاسم اور ایئرفورس کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

 چیف آف دی نیول اسٹاف آل پاکستان ہاکی ٹورنامنٹ کے تیسرے دن کے پہلے میچ میں ماڑی پیٹرولیم نے پورٹ قاسم اتھارٹی کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 1-7 گول سے شکست دیدی۔

جمعرات کو کھیلے گئے پہلے میچ میں ماڑی پیٹرولیم کی ٹیم کھیل پر چھائی رہی،ماڑی پیٹرولیم کی جانب سے وقار علی اور عضنفر علی نے دو، دو گول اسکور کئے۔

Advertisement

فاتح ٹیم کی جانب سے وسیم اکرم، عمیر ستار اور عبدالرحمٰن نے بھی ایک، ایک گول اسکور کیا۔

پورٹ قاسم کی جانب سے واحد گول کاشف جواد نے کھیل کے 22 ویں منٹ میں بنایا،ماڑی پیٹرولیم کے وسیم اکرم کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا  جن کو ممبر قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی اولمپئین ایاز محمود نے مین آف دی میچ ایوارڈ دیا۔

 اس موقع پر انکے ہمراہ ایونٹ میڈیا کوآرڈینیٹر محمد علی خان بھی موجود تھے۔

 دوسرے میچ میں پاکستان واپڈا نے پاکستان ایئر فورس کو دلچسپ مقابلے کے بعد 2 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دیدی۔

پاکستان واپڈا کی جانب سے علیم بلال، توثیق ارشد اور اعجاز احمد نے گول اسکور کئے۔

پاکستان ایئر فورس کی جانب سے دونوں گول رضوان علی نے پینالٹی کارنر پر اسکور کئے،میچ موسلادھار بارش کے باعث ایک گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوا۔

Advertisement

اس میچ کے بہترین کھلاڑی علیم بلال قرار پائے جن کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ ممبر قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی اولمپین وسیم فیروز نے دیا۔

 تیسرے میچ میں نیشنل بینک نے پنجاب کی ٹیم کو 4 گول سے شکست دیدی۔

نیشنل بینک کی جانب سے فارورڈ محمد دلبر نے ہیٹ ٹرک بنانے کا اعزاز حاصل کیا،محمد دلبر نے پہلے 46ویں اور 52ویں منٹ میں گول بناکر ہیٹ اسکور کی۔

دفاعی چیمپئن نیشنل بینک کا چوتھا گول جنید منظور نے 48 ویں منٹ میں بنایا۔

محمد دلبر میچ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب رہے انکو معین ارشد کنٹری جنرل مینجر آپریشنز وارٹسلا نےمین آف دی مین ایوارڈ دیا۔

واضح رہے کہ کل دو میچز کھیلے جائینگے، پاکستان واپڈا کا سامنا پورٹ قاسم اتھارٹی سے صبح 10بجے اور پاکستان نیوی کا مقابلہ پاکستان آرمی سے شام 4 بجے ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان اور وائٹ بال سیریز کی تاریخیں طے، جلد اعلان متوقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر