ملتان میں میپکو ٹیموں نے بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے جنوبی پنجاب میں ایک روز میں 85بجلی چور پکڑ لئے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان میپکو نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ملتان میں ایک لاکھ54ہزاریونٹس بجلی چوری کرنے پر23 لاکھ 56ہزارروپے جرمانہ عائد، 2مقدمات درج جبکہ ملتان میں 19بجلی چوروں کو444034روپے جرمانہ عائد کیاگیااورایک مقدمہ درج کروایا گیا ہے۔
ترجمان میپکو کا کہنا تھا کہ بجلی چوروں کے خلاف کاروائی کے دوران ڈی جی خان میں 15صارفین کو432824روپے جرمانہ عائد جبکہ وہاڑی میں 3بجلی چوروں کو 54340روپے جرمانہ عائد، بہاولپور میں 6صارفین کو176000 روپے جرمانہ عائداورایک مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
ترجمان میپکو کا یہ بھی کہنا تھا کہ ساہیوال میں 10 بجلی چوروں کو172871روپے جرمانہ عائد جبکہ رحیم یار خان میں 14بجلی چوروں کو781000روپے جرمانہ عائداو رایک ایف آئی آر درج کروائی گئی ہے۔
ترجمان میپکو کا کہنا تھا کہ مظفرگڑھ میں 16بجلی چوروں کو270600 روپے جرمانہ عائد جبکہ بہاولنگر میں 2بجلی چوروں کو 25000روپے جرمانہ عائد کیاگیا ہے۔
ترجمان میپکو کا مزید کہنا تھا کہ بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کرا دیئے گئے اور اس معاملے پر مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ملتان میں میپکو ٹیموں نے بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے ایک روز میں 300 بجلی چور پکڑلئے تھے۔
ترجمان میپکو نےکہا تھا کہ ایک لاکھ36ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر22 لاکھ 74ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ ملتان میں 12گھریلوصارفین کو11840یونٹس چوری کرنے پر230126روپے جرمانہ عائد کیا گیا تھا ۔
ترجمان میپکو کا کہنا تھا کہ بجلی چوروں کے خلاف کاروائی کے دوران ڈی جی خان میں 33 گھریلو صارفین کو44518یونٹس چوری کرنے پر711359روپے جرمانہ ، وہاڑی میں 11 گھریلواورٹیوب ویل صارفین کو13767یونٹس چوری کرنے پر 259149 روپے جرمانہ جبکہ بہاولپور میں 8گھریلوصارفین کو10116یونٹس چوری کرنے پر159127 روپے جرمانہ اور ساہیوال میں 17 گھریلوصارفین کو16239 یونٹس چوری کرنے پر272734 روپے جرمانہ کیا گیا تھا ۔
ترجمان میپکو کا یہ بھی کہنا تھا کہ دیگر شہروں رحیم یار خان میں 14 گھریلواورکمرشل صارفین کو10530یونٹس چوری کرنے پر 180000 روپے جرمانہ، مظفر گڑھ میں 13گھریلو صارفین کو9493 یونٹس چوری کرنے پر144412 روپے جرمانہ عائد کر کے ایک مقدمہ بھی درج کر لیا گیا تھا ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News