Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمر شریف کو امریکا روانگی کے لئے ایئر ایمبولینس کا انتظار

Now Reading:

عمر شریف کو امریکا روانگی کے لئے ایئر ایمبولینس کا انتظار

لیجنڈ اداکار عمر شریف کو علاج کے لئے امریکا روانگی کے لئے ایئر ایمبولینس کا انتظار ہے۔

ذرائع کے مطابق سی اے اے کو ایئرایمبولنس کے لئے درخواست نہیں ملی، جیسے ہی درخواست ملے گی اُس پر کارروائی ہوگی۔

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا تھا کہ ویزا جاری ہونے کے 24 گھنٹے میں ایئرایمبولینس فراہم کردی جائے گی۔

دوسری جانب عمر شریف کے بیٹے جواد عمر کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے ایئرایمبولینس کے اخراجات کی ادائیگی آج ہونے کی امید ہے۔

جواد عمر نے کہا کہ ایئرایمبولینس کے معاملات سندھ حکومت خود دیکھ رہی ہے جبکہ ایئرایمبولینس میں طبی عملے کے علاوہ خاندان کے 2 افراد بھی روانہ ہوں گے۔

Advertisement

واضح رہے کہ عُمر شریف اس وقت متعدد بیماریوں کے باعث کراچی کے ایک نجی اسپتال میں زیرِ علاج ہیں اور انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے درخواست کی تھی کہ وہ بیرون ملک سرجری کے لئے اُنہیں جلد از جلد امریکی ویزا جاری کریں۔

اس حوالے سے گزشتہ روز وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گِل نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں اس بات کی تصدیق کی کہ عمر شریف اور ان کے اہلخانہ کو امریکا کے ویزے جاری کردیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمر شریف اور ان کے اہلخانہ جلد اپنے علاج کے لئے امریکا روانہ ہوں گے۔

دوسری جانب گزشتہ روز اپنے بیان میں ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا تھا کہ عمر شریف کو علاج کے لئے امریکا منتقل کرنے کے لئے ایئرایمبولنس آج کراچی پہنچ جائے گی۔

ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا تھا کہ امریکی سفارتخانے میں عمر شریف اور ان کے اہلخانہ کے ویزہ اجراء کے لئے انٹرویو مکمل کیے گئے تاہم امریکی سفارتخانے نے عمرشریف کو علالت کے باعث انٹرویو سے استثنیٰ دیا جس پر امریکی سفارتخانے اور حکام کے شکر گزار ہیں۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر