Advertisement
Advertisement
Advertisement

ابوظہبی میں پاکستان کے سفارت خانے نے پاکستان جوجٹسو ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ دیا

Now Reading:

ابوظہبی میں پاکستان کے سفارت خانے نے پاکستان جوجٹسو ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ دیا

 ابوظہبی میں پاکستان کے سفارت خانے نے پاکستان جوجٹسو ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ دیا جس میں ابوظہبی میں ایشین جوجیٹسوچیمپئین شپ 2021 میں حصہ لینے والی ٹیم کے علاوہ پاکستانی کمیونٹی کے ممبران اور سپورٹس سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان سفارت خانے کے سفیر افضل محمود نے جیتنے والی پاکستانی جو جٹسو ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ میں پاکستان کا جھنڈا بلند کرنے اور قوم کا سر فخر سے بلند کرنے کے لیے ان کی محنت اور لگن کو سراہتا ہوں۔

انہوں نے  اکتوبر میں ہونے والی ورلڈ چیمپئین شپ کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

 پاکستان کے وفد کے سربراہ اور جنوبی ایشیا جوجٹسو ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل طارق علی نے متحدہ عرب امارات کی حکومت کے شاندار مہمان نوازی کی تعریف کی۔

طارق علی نےخواہش ظاہر کی کہ متحدہ عرب امارات آئندہ ایونٹ کو مزید بہتر طریقے سے منعقد کرے گا۔

Advertisement

طارق علی نے کہا کہ اس طرح کے پروگرام کھلاڑیوں کے حوصلوں کو بڑھاتی ہیں۔

 انہوں نے پاکستان جو جٹسو فیڈریشن کی کھیلوں اور کھلاڑیوں کے فروغ کے لیے برسوں سے کی جانے والی انتھک کوششوں کو سراہا۔

 یاد رہے کہ پاکستانی نوجوان کھلاڑیوں نے اس ایشین چیمپئین شپ کے دوران 8 کانسی کے تمغے جیتے تھے کیونکہ فنڈز کی کمی کی وجہ سے پاکستان سے صرف 8 کھلاڑیوں نے حصہ لیا جبکہ میزبان ملک کے علاوہ تھائی لینڈ ، بھارت اور قازقستان کے شرکاء 60 سے اوپر تھے۔

واضح رہے کہ  ابوظہبی 10 اکتوبر 2021 سے عالمی چیمپئین شپ کی میزبانی کرے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک بھارت ٹاکرا ، بی سی سی آئی حکام غائب، وجہ کیا ہے ؟
سال 2024، کھلیوں کے دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے کھلاڑی کون؟ جانیے
عمان کیخلاف میچ میں صائم ایوب پہلی ہی گیند پر آؤٹ، شرمناک فہرست میں شامل
ایشیاکپ میں پاک بھارت ٹاکرا؛ وسیم اکرم کا دونوں ٹیموں کو اہم مشورہ
فٹبال ایشین کپ 2026 کوالیفائرز: گروپ ڈی کے میچوں کے شیڈول میں تبدیلی
ایشیا کپ : فیکٹری مالک نے پاک بھارت میچ کے 700 ٹکٹس مفت تقسیم کر دیئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر