
بیچ ریسلنگ ورلڈ سیریز کے لیے پاکستان کے 2 پہلوانوں کو رومانیہ کے ویزے جاری کردیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بیچ ریسلنگ ورلڈ سیریز میں پاکستانی پہلوان انعام بٹ اور زمان انور حصہ لیں گے۔
رومانیہ میں ورلڈ سیریز کا چوتھا اور آخری مرحلہ 25 اور 26 ستمبر کو شیڈول ہے، انعام بٹ اور زمان انور کل صبح رومانیہ کے لیے روانہ ہوں گے۔
واضح رہے کہ انعام بٹ نے اٹلی اور یونان کے مرحلے میں گولڈ میڈل جیتا تھا، جبکہ ابتدائی تین مرحلوں میں سے ایک میں زمان انور نے برانز میڈل جیتا تھا۔
پاکستانی پہلوان انعام بٹ کا کہنا ہے کہ ایونٹ کے لیے تیاری بھرپور ہے اور مزید ایک گولڈ میڈل ہدف ہے۔
انعام بٹ کا مزید کہنا تھا کہ قوم کی توقعات پر پورا اتروں گا سب سے دعاؤں کی درخواست ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News