Advertisement
Advertisement
Advertisement

نیوزی لینڈکی کرکٹ ٹیم اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے دبئی کیلئے روانہ

Now Reading:

نیوزی لینڈکی کرکٹ ٹیم اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے دبئی کیلئے روانہ

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم اسلام آباد انٹڑنیشنل ایئرپورٹ سے دبئی کے لئے روانہ ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹیم اور عملے سمیت 34 افراد خصوصی پرواز کے ذریعے دبئی روانہ ہوئے، نیوزی لینڈ ٹیم کا طیارہ تاخیر سے اسلام آباد پہنچا جس سے پرواز کی روانگی میں تاخیر ہوئی۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ تین ون ڈیز، اور پانچ ٹی 20 میچز کی سیریز کھیلنی تھی، جس کو نیوزی لینڈ کی حکومت نے سیکورٹی خدشات کا بہانہ بنا کر منسوخ کیا اور ٹیم کو فوری وطن واپسی کا حکم دیا تھا۔

 نیوزی لینڈ کی ٹیم 11 ستمبر کو اسلام آباد پہنچی تھی، پہلی ون ڈے سیریز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں 21 ستمبر تک کھیلی جانی تھی، پہلے ون ڈے سے کچھ دیر قبل کرکٹ سیریز کو منسوخ کیا گیا تھا، جس پر پاکستان سمیت دنیابھر کے کرکٹ شائقین کو حیرت میں ڈال دیا۔

 واپسی سے قبل نیوزی لینڈ کی ٹیم کو اسلام آباد کے مقامی ہوٹل سے انتہائی سخت سیکورٹی میں اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچایا گیا جہاں محکمہ صحت حکام نے دبئی جانے والے مسافروں کے ایس او پیز پر عملدرآمد کرتے ہوئے تمام کھلاڑیوں اور دیگر آفیشلز کے ریپیڈ ٹیسٹ مکمل کیے۔

Advertisement

نیوزی لینڈ کی ٹیم کی وطن واپسی کے لیے کیلئے نجی کمپنی کے ایئربس جہاز 319 کی خدمات حاصل کی گئی ،پچاس نشستوں پر مشتمل جہاز غیر ملکی کمپنی روٹانا جیٹ کی ملکیت ہے۔

 اس سے قبل نیوزی لینڈ کی حکومت نے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی سے خصوصی چارٹر طیارے کے لینڈنگ رائٹس طلب کیے تھے، پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کھلاڑیوں کی بحفاظت واپسی کے لیے خصوصی طیارے کو پاکستان میں داخل ہونے کی خصوصی اجازت دی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان اور وائٹ بال سیریز کی تاریخیں طے، جلد اعلان متوقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر