Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کا دورہ چھوڑنا اور ایسا اختتام فطری طور پر مایوس کن ہے، ٹام لیتھم

Now Reading:

پاکستان کا دورہ چھوڑنا اور ایسا اختتام فطری طور پر مایوس کن ہے، ٹام لیتھم

پاکستان آنے والی کیوی ٹیم کے کپتان ٹام لیتھم نے کہا ہے کہ پاکستان کا دورہ چھوڑنا اور ایسا اختتام فطری طور پر مایوس کن ہے۔

تفصیلات کے مطاق پاکستان آنے والی کیوی ٹیم کے کپتان ٹام لیتھم کا انٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا کہ مجھے یاد ہے کہ ایک روز پہلے جب میں بابر اعظم کے ساتھ جا رہا تھا تو وہ کس قدر خوش تھے، وہ خوش تھے کہ انٹرنیشنل کرکٹ اور ہم وہاں موجود ہیں ۔

ٹام لیتھم کا کہنا تھا کہ بابر اعظم بہت پرجوش تھے یہ تاریخی لمحہ تھا کہ نیوزی لینڈ ٹیم اٹھارہ برسوں بعد وہاں آئی تھی۔

کیوی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ دورہ ختم ہونے کے بعد ہم 24 گھنٹے پاکستان میں رہے، مگر کسی کا رویہ نہیں بدلہ، جبکہ فیصلے کے بعد بھی پاکستان اتھارٹیز ہمارے لئے بہت اچھی تھیں ہمیں آرام دہ رکھا گیا۔

ٹام لیتھم کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان اتھارٹیز کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ میں بھی اچھا ہوں اور ٹیم کے کھلاڑی بھی اچھے ہیں۔

کیوی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان میں سنے والوں کے لئے مایوس کن ہے جہاں حالیہ برسوں میں اپنے ہوم میچز بہت کم ملے جبکہ پاکستان میں بسنے والوں کے لئے یہ قابل فخر لمحات تھے کہ ان کے ملک کرکٹ واپس آئی تھی۔

ٹام لیتھم کا کہنا تھا کہ ٹیم کا حصہ بننے پر خوش تھا لیکن سب کچھ بدل گیا۔ کیوی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ دورہ ختم کرنے کے اعلان کے بعد چوبیس گھنٹوں ہم پاکستان سے نکلے ، جبکہ چوبیس گھنٹے تھکا دینے والے تھے لیکن سب اچھا رہا۔

ٹام لیتھم کا کہنا تھا کہ ہم سب نے وقت اکٹھے گزارا جو ہمارے لئے اچھا رہا سب کھلاڑی اچھے اسپرٹ میں ہیں اور گھر جانے کے منتظر ہیں ۔

کیوی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ سب حیران تھے کہ کیا ہو رہا ہے اور پھر ہمیں بتایا گیا کہ ہم گھر واپس جا رہے ہیں ۔

Advertisement

کیوی ٹیم کے کپتان ٹام لیتھم کا مززید کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ اور پلئیرز ایسوسی ایشن اور ہم سب کے لئے کھلاڑیوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں ، سوریا کمار کو آئی سی سی کی ہدایت ، حارث رئوف اور صاحبزادہ فرحان کی بھی طلبی
ایشیاکپ؛ شاہد آفریدی قومی ٹیم کے فائنل میں پہنچنے کے لیے پُرامید
ایشیا کپ سپر فور، بھارت نے بنگلا دیش کو شکست دے کر فائنل کیلیے کوالیفائی کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ کی تیاری: گرین شرٹس کی کولمبو میں بھرپور ٹریننگ
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی، ورلڈ کپ مہم کا آغاز قریب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر