
نجی اسکول میں والدین پر تشدد کے معاملے پر والدین سراپا احتجاج ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے ایک نجی اسکول میں کچھ روز قبل فیس جمع نہ کروانے پر طلبہ اور اسکے والد کو تشدد کا نشانا بنایا گیا تھا۔
بچی کے والد اطہر کا موقف ہے کہ اسکول میں فیس کی ادائیگی نہ ہونے پر طلبہ کو پورے دن کھڑا رکھا گیا، میری بیٹی نے جب مجھے بتایا تو پوچھنے گیا اوراسکے بعد اکاؤنٹ سیکشن میں مجھ پر تشدد کیا گیا ۔
بچی کے والد اطہرنے یہ بھی کہا کہ مجھے دھکے مار کر اسکول سے باہر نکالا گیا تھا۔
دوسری جانب متاثرہ طلبہ مایام زہرا نے بتایا کہ مجھے پورا دن اسکول میں کھڑا رکھا گیا، ٹیچر نے کہا کہ آپ نے فیس نہیں دی ہے۔
طلبہ نے بتایا کہ میں نے اپنے بابا کو بتایا تو وہ میڈم سے پوچھنے گئے اور اسکے بعد میرے بابا سے بدتمیزی کی گئی اور انہیں مارا گیا ۔
واضح رہے کہ قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ اسکول کے باہر پہنچ چکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News