Advertisement
Advertisement
Advertisement

دفاعی چیمپئین کے پی کا نیشنل ٹی ٹوئنٹی میں کامیابیوں کا سفر جاری

Now Reading:

دفاعی چیمپئین کے پی کا نیشنل ٹی ٹوئنٹی میں کامیابیوں کا سفر جاری

دفاعی چیمپئین خیبر پختونخوا(کے پی) کا نیشنل ٹی ٹوئنٹی میں کامیابیوں کا سفر جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق  پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں جاری نیشنل ٹی ٹوئنٹی کے پہلے مرحلے کے پانچویں میچ میں خیبرپختونخوا نے سدرن پنجاب کو بآسانی 7 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

دفاعی چیمپئین کی یہ ٹورنامنٹ میں مسلسل دوسری کامیابی ہے۔

 میچ میں چار وکٹیں حاصل کرنے پر عمران خان سینئر کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا ہے۔

 فاتح ٹیم نے 153 رنز کا ہدف انیسویں اوور کی چوتھی گیند پر حاصل کرلیا، کپتان محمد رضوان اور صاحبزادہ فرحان کی شاندار بیٹنگ نے خیبرپختونخوا کی جیت میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

Advertisement

دونوں بیٹسمین  نے دوسری وکٹ کے لیے 136 رنز کی عمدہ شراکت قائم کی۔

 صاحبزادہ فرحان 49 گیندوں پر 73 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، ان کی اننگز میں 6 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔

 کپتان محمد رضوان نے 47 گیندوں پر 64 رنز بنائے، ان کی اننگز میں 6 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔

 افتخار احمد اور عادل امین چھ، چھ رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

 خیبرپختونخوا کے آؤٹ ہونے والے پہلے اوپنر فخر زمان تھے  وہ ایک کے انفرادی اسکور پر نسیم شاہ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے تھے۔

 اس سے قبل خیبرپختونخوا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو سدرن پنجاب کی پوری ٹیم 19.4 اوورز میں 152 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔

Advertisement

 خیبرپختونخوا کے فاسٹ باؤلرز نےمیچ کے آغاز سے ہی شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔

 عمران رندھاوا کے علاوہ سدرن پنجاب کا کوئی بھی بیٹسمین  عمران خان سینئر، شاہین شاہ آفریدی ، ارشد اقبال اور محمد وسیم جونیئر پر مشتمل مضبوط باؤلنگ اٹیک کے سامنے زیادہ دیر کریز پر نہ ٹھہر سکا اور وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا۔

 عمران رندھاوا 46 گیندوں پر 7 چوکوں اور ایک چھکے کی بدولت 54 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے،حسان خان 25 اور خوشدل شاہ 24 نز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

اس دوران زین عباس 12، ذیشان اشرف 11، صہیب مقصود صفر، اعظم خان 14، عامر یامین 2، محمد الیاس 1 اور نسیم شاہ بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

 خیبرپختونخوا کے عمران خان سینئر نے 28 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، شاہین شاہ آفریدی نے 3 جبکہ محمد وسیم جونیئر نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سابق بھارتی کرکٹر اظہرالدین ریاستی حکومت میں پہلے مسلم وزیر بن گئے
مستقل تنقید کا شکار بابر اعظم نے ناقابل یقین کارنامہ سرانجام دے دیا
دوسرا ٹی 20، پاکستان کی سیریز میں شاندار واپسی، پروٹیز کو 9 وکٹوں سے شکست
پاک فوج کی زیرِ اہتمام شمالی وزیرستان میں ٹی 20 کرکٹ لیگ کا کامیاب انعقاد
ایشین یوتھ گیمز والی بال فائنل، ایران نے پاکستان کو ہرا کر گولڈ میڈل جیت لیا
 پی سی بی کا 2025-26 سیزن کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر