Advertisement
Advertisement
Advertisement

وفاقی محکموں سے نکالے گئے ہزاروں ملازمین معاشی حالات سے تنگ آکر سڑکوں پر نکل آئے

Now Reading:

وفاقی محکموں سے نکالے گئے ہزاروں ملازمین معاشی حالات سے تنگ آکر سڑکوں پر نکل آئے

ملتان میں وفاقی محکموں سے نکالے گئے 17 ہزار ملازمین معاشی حالات سے تنگ آکر سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام متاثرہ ملازمین کی جانب سے  پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جارہا ہے۔

مظاہرین  کا کہنا ہے کہ  17 ہزار ملازمین کی برطرفی سے متاثرین ڈپریشن اور معاشی بدحالی کا شکار ہیں، بیروزگاری کی وجہ سے مختلف محکموں کے 9 متاثرہ ملازمین ہارٹ اٹیک سے چل بسے ہیں۔

مظاہرین کے مطابق ملازمین کے پاس کوئی سرمایہ نہیں ہے کہ وہ بچوں کی فیسیں اور گھروں کے کرائے ادا کریں۔

  مظاہرین کا کہنا ہے کہ متاثرہ ملازمین کے بچوں کا مستقبل تاریک نظر آرہا ہے، یہاں صرف 17 ہزار ملازمین نہیں بلکہ ان خاندانوں کے ساتھ  لاکھوں افراد وابستہ ہیں۔

Advertisement

مظاہرین کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ لارجر بنچ تشکیل دے کر سیکڈ ایمپلائز ری انسٹیٹمنٹ ایکٹ 2010 کو فوری بحال کرے او 17 ہزار سے زائد متاثرہ ملازمین کو بحال کرکے خاندانوں کو معاشی قتل اور ذہنی اذیت سے بچایا جائے۔

واضح رہے کہ احتجاجی مظاہرے میں متاثرہ ملازمین، اہل خانہ، بچوں سمیتسول سوسائٹی و ٹریڈ یونینز کےنمائندوں نے شرکت کی جبکہ احتجاجی مظاہرے کی قیادت نور خان،  ملک احسن میتلا اور سعید بھٹہ نے کی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر