Advertisement
Advertisement
Advertisement

احمد شہزاد کا انگلینڈ کرکٹ بورڈ کو اہم پیغام

Now Reading:

احمد شہزاد کا انگلینڈ کرکٹ بورڈ کو اہم پیغام

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین احمد شہزاد نے انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کو اہم پیغام دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرکٹر احمد شہزاد نے سماجی رابطے کی ویبسائٹ ٹویٹر پر اپنے جاری بیان میں انگلینڈ کرکٹ بورڈ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ  انگلینڈ کرکٹ بورڈدورۂ پاکستان سے قبل یاد رکھیں کہ ہم نے اپنے ملک میں کرکٹ لانے کے لیے کتنی محنت کی ہے۔

Advertisement

احمد شہزاد کا کہنا تھا کہ ہمارا سیکیورٹی سسٹم اور فورسز بہترین ہیں اور اس بات کا ثبوت ویسٹ انڈیز، سری لنکا، ساؤتھ افریقا، زمبابوے کے دورے ہیں۔

قومی کرکٹر احمد شہزاد کا مزید کہنا تھا کہ  پاکستان سپر لیگ اس بات کا ثبوت ہے کہ ہمارا ملک پاکستان محفوظ ہے۔

واضح رہے کہ  نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے پی سی بی کو آگاہ کیا  تھا کہ انہیں سیکیورٹی کے حوالے سے الرٹ کیا گیا ہے اس لیے یکطرفہ طور پر سیریز ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ اور حکومت پاکستان نے مہمان ٹیم کی سیکیورٹی کے لیے فول پروف انتظامات کررکھے تھے جس پر   نیوزی لینڈ ٹیم کے آفیشلز نے اطمینان کا اظہار کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان اور وائٹ بال سیریز کی تاریخیں طے، جلد اعلان متوقع
 قومی کرکٹر صہیب مقصود کی گاڑی ملزم پارٹی سے ریکور، پولیس نے واپس کر دی
شان مسعود پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز مقرر
پی ایس ایل، جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین نے پی سی بی کا لیگل نوٹس پھاڑ دیا
پاکستان ہاکی فیڈریشن کا جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کے لیے ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر