نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے پیش نظر سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کی جانب سے ٹریفک کے بہترین انتظامات کیےگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی کپ ڈبل روڈ کرکٹ اسٹیڈیم میں23ستمبر تا03اکتوبر تک کھیلا جائے گا، کرکٹ میچز کے دوران ٹریفک پولیس کے 114اہلکار خصوصی ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔
چیف ٹریفک آفیسر رائے مظہر اقبال کا کہنا ہے کہ کرکٹ میچز کے دوران ٹریفک پولیس کے 1ڈی ایس پی، 9انسپکٹر ،83ٹریفک وارڈنزاور21ٹریفک اسسٹنٹس تعینات کیے گئے ہیں جبکہ سکیورٹی کے پیش نظر کالے شیشے ، بغیر نمبر پلیٹ والی گاڑیوں اورموٹر سائیکلوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
چیف ٹریفک آفیسر رائے مظہر اقبال نے مزید بتایا کہ ٹریفک لاء انفورسمنٹ کے ساتھ شہریوں کو ہر طرح کی ٹریفک سہولیات فراہم کی جائیں گی، خاص تہواروں کے دوران شہر میں ٹریفک کی بہترین روانی ٹریفک پولیس کی اولین ترجیح ہے۔
واضح رہے کہ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ دوران ڈیوٹی عوام کے ساتھ ٹریفک پولیس کا اچھا اخلاق اور بہترین کردار فورس کے وقار کی سر بلندی کا ضامن ہے۔
خیال رہے کہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کا آغاز آج سے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے جارہا ہے جہاں پہلے روز دو مقابلے کھیلے جائیں گے۔
یادرہے کہ ٹورنامنٹ سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ یہ ٹورنامنٹ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاری کے لیے ایک بہترین موقع ثابت ہو گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News