Advertisement
Advertisement
Advertisement

انسانی تعلق کی بنیاد ہمدردی ہے، صدر مملکت

Now Reading:

انسانی تعلق کی بنیاد ہمدردی ہے، صدر مملکت
صدر مملکت

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ انسانی تعلق کی بنیاد ہمدردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے الزائمر کے عالمی دن کے  موقع پر نیشنل ڈیمنشیا پلان کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  کہاکہ  ہر انسان کی خواہش ہوتی ہے کہ عمر کے کسی حصے میں کسی کا محتاج نہ بنے ،عمر کے آخری حصے میں انسان کی یاداشت کم ہوتی جاتی ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ  صحت مند زندگی اور بڑھاپے میں نسیان کی بیماری کی شدت میں کمی کے لئے  ذہنی اور جسمانی ورزش  اور  نشوونما ضروری ہے۔

ڈاکٹر عارف علوی  نے یہ بھی  کہا کہ جسم کی ورزش سے بدن میں توانائی پیدا ہوتی ہے اسی طرح ، الزائمر سے کمزور ہونے والے دماغی خلیوں کو ذہنی مشقوں کے ذریعے بحالی میں مددملتی ہے۔

  صدر مملکت  کا کہنا تھا  کہ  وزیراعظم عمران خان نے والدہ کی یاد میں ایک عظیم مقصد کیلئے شوکت خانم میموریل ہسپتال تعمیر کیا۔

Advertisement

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ میڈیکل کی تعلیم میں موروثی بیماریوں سے متعلق آگاہی دی گئی ہے لیکن اس حوالے سے کوئی الگ شعبہ نہیں ہے۔

 صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مزید  کہا کہ پاکستان میں دنیا کے مقابلے میں خاندانی نظام مضبوط ہے۔ خاندان میں بزرگوں کا بھر پور خیال رکھا جاتا ہے۔ خاندان کو الزائمر کے مریض بزرگوں کی مشکلات کو سمجھناضروری ہے۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہاکہ معاشرے میں صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لئے ہر ممکن اقدامات کررہے ہیں۔

بزرگوں کو سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام وسائل بروئے کارلانے کی ضرورت ہے۔

الزائمر کے شکار مریض کے اہل خانہ کو بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے، ایسے مریضوں کی دیکھ بھال کے لئے جامع حکمت عملی وضع کرنا ضروری ہے۔

صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے  اپنے خطاب میں کہا کہ اپنے بزرگوں کا خیال رکھنا ہمارے دین کا حصہ ہے۔ الزائمر سے متعلق نیشنل ایکشن پلان میں صوبوںکوشامل ہونا چاہیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دریاؤں اور بیراجوں پر کہاں کتنا پانی؟ تازہ ترین صورتحال کے اعدادوشمار جاری
دریائے سندھ میں پانی کی سطح بلند، گڈو، سکھر اور کوٹری بیراج پر پانی کا دباؤ بڑھنے لگا
گلگت بلتستان اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
مون سون بارشوں کے 11ویں اسپیل کی پیشگوئی؛ پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
منی لانڈرنگ : ملک ریاض اور انکے بیٹے کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع
کیا اسٹیڈیم خالی رہے گا ؟ پاک بھارت ٹاکرے کیخلاف بھارت میں وبال کھڑا ہو گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر