Advertisement
Advertisement
Advertisement

فالج کے بعد ہاتھوں کی قوت بڑھانے والی ویڈیو گیم

Now Reading:

فالج کے بعد ہاتھوں کی قوت بڑھانے والی ویڈیو گیم

فالج کے حملے کے بعد اکثر ہاتھوں کی گرفت کمزور ہوجاتی ہے جسے بحال کرنے کے لئے فزیوتھراپی کرائی جاتی ہے۔

اس کے لئے ایک ویڈیو گیم اور خاص قسم کا ہینڈل ڈیزائن کیا ہے جو کھیل کھیل میں ہاتھوں کی گرفت بحال کرتا ہے۔

امپیریئل کالج لندن کے ماہرین نے اس گیم کو بنایا ہے جسے انہوں ںے گرپ ایبل کا نام دیا ہے، یہ ہاتھ اور بازو کی حرکات کو بڑھانے والا ایک تربیتی آلہ ہے۔

ایک گیم کی صورت میں یہ ایپ چلتی رہتی ہے جس کے لحاظ سے ہاتھوں میں گرپیبل تھامنا اور اسے گھمانا پڑتا ہے مثلاً ایک گیم میں آلے کو جتنی قوت سے دبایا جائے گا اسکرین پر تیر اتنی ہی دور تک جائے گا اور اس طرح ورزش کے مراحل گیم کی صورت میں آگے بڑھتے رہتے ہیں اور مریض کی کیفیت بہتر ہوتی جاتی ہے۔

گرپیبل جوائے اسٹک کو دبا کر چھوڑنا پڑتا ہے اور اسی سے گیم کھیلا جاتا ہے ،بعض اوقات آلے کو دائیں یا پھر بائیں گھمایا جاتا ہے، اس طرح کھیل کھیل میں فزیو تھراپی نما ورزش ہوجاتی ہے ،اس گریپیبل کی بدولت مریض کسی بھی وقت گھر بیٹھے ورزش اور فزیوتھراپی کی تربیت لے سکتا ہے۔

Advertisement

2019  میں اسے فالج کے 30 مریضوں پرآزمایا گیا جن کے بازو کمزور ہوچکے تھے، گرپیبل کی بدولت مریض اوسط دن میں اسے 104 مرتبہ استعمال کررہے تھے جبکہ اسپتال میں روایتی تھراپی میں وہ اسے صرف 15 مرتبہ ہی انجام دے پاتے تھے۔

اس طرح لوگوں نے اس آلے کو استعمال کرتے ہوئے بہت افاقہ محسوس کیا ہے، اس کی تفصیل ایک تحقیقی مقالے میں شائع کی جاچکی ہے جو جرنل برائے نیورو ری ہیبلیٹیشن اور نیورل ریپیئر میں چھپی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
کراچی میں آشوبِ چشم کی وبا پھیلنے لگی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر